چیٹ جی پی ٹی کو درست پرامپٹ دینے کے اصول – The Principles of Giving Accurate Prompts

چیت جی پی ٹی سے گفتگو کرنے یا اس سے مواصلت کرنے کے لئے جس تکنیک کی ضرورت ہوا کرتی ہے اسے "پرامپٹ” کہتے ہیں، اور پرامپٹ سیکھنے کے عمل کو "پرامپت انجینئرنگ” کہا جاتا ہے، یہ ایک فن ہے چیٹ جی پی ٹی یا دیگر اے آئی ماڈل سے کما حقہ فائدہ اٹھانے کے لئے پرامپٹ لکھنے میں مہارت پیدا کرنا ضروری ہے،  عام طور پر چیٹ جی پی ٹی کو پرامپت دینے کے دو طریقے ہیں: 

  1. عمومی انداز گفتگو میں پرامپٹ دینا،
  2. جی پی ٹی کو ایک فعال کردار کے طور پر تصور کرتے ہوئے اسے پرامپٹ دینا

عمومی انداز گفتگو میں پرامپٹ دینا

عمومی انداز گفتگو میں پرامپٹ دینے کا مطلب یہ ہے کہ  ہمیں چیٹ جی پی ٹی سے جو جانکاری مطلوب ہوتی ہے یا جو کچھ استفسار کرنا ہوتا ہے اس کے حصول کے لئے ہم چیٹ جی پی ٹی کو ایک عام پرامپٹ دیتے ہیں مثلاً:

"قرۃ العین حیدر کے ناول ’آگ کا دریا‘ کا موضوع اور اردو ادب میں اس کی اہمیت کیا ہے؟”

"اقبال کے فلسفہ خودی کا اردو ادب پر کیا اثر ہوا؟

چیٹ جی پی ٹی بصورت ایک فعال کردار

بسا اوقات ہم چیٹ جی پی ٹی کو ایک فعال کردار کے طور پر تصور کرتے ہوئے اسے پرامپٹ دیتے ہیں، جسے انگریزی میں Acting or Role Playing کہتے ہیں۔ اس نوعیتکےپرامپٹمیں ہم جیٹ جی پی ٹی کو ہدایت دیتے ہیں کہ "تم خود کو ماہرِ علوم اسلامی کی طرح سمجھو  اور اسلامی اصولِ تجارت پر ایک مدلل و مفصل مضمون لکھو”، اس کے بعد چیٹ جی پی ٹی اپنا جواب تیار کرتا ہے، ذيل میں کچھ بنیادی پرامپٹ کے نمونے دیے گئے ہیں ان پر غور کریں:

"سمجھو کہ تم ایک …… ہو”
۔۔۔Think / Imagine you are a
” تم ایک …… کی طرح برتاؤ کرو اور۔۔”
۔۔۔۔۔Act as you are a
"فرض کرو / مان لو کہ تم ایک …… ہو”
۔۔۔۔۔Assume you are a

یہ عبارات "چیٹ جی پی ٹی” کو کسی خاص کردار یا حالت میں تصور کر کے عمل و برتاؤ کرنے کی ہدایت دیتی، اس نوعیت کی پرامپٹ دینے پر چیٹ چی پی مطلوبہ کردار ادا کرتے ہوئے رزلٹ یا اپنا رسپانس دیتا ہے۔

ممکنہ کردار

اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی بے شمار کردار ادا کر سکتا ہے اور مختلف ایکشنز کے مطابق کام کر سکتا ہے۔ اس کا انحصار صارف کی ہدایات پر ہے۔ ذیل میں کچھ ممکنہ کردار اور ایکشنز کی فہرست دی جا رہی ہے، اسے بغور پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں:

1. استاد (Teacher)

اردو سیکھانے والا یا عربی قواعد کا ماہر۔

A teacher explaining grammar or concepts

2. ترجمان (Translator)

اردو، عربی یا دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے والا۔

A translator converting text between languages

3. مشیر (Advisor)

تعلیم، کیریئر یا ذاتی مسائل کے حوالے سے رہنمائی دینے والا۔

An advisor offering guidance on various topics

4. ڈرامائی کردار (Dramatic Role)

کسی کہانی یا منظر میں کردار ادا کرنا جیسے بادشاہ، سپاہی یا جاسوس۔

Acting as a character in a story, such as a king, soldier, or detective

5. مصنف (Writer)

کہانیاں، مضامین یا شاعری لکھنے والا۔

A writer creating stories, articles, or poetry

6. ڈاکٹر (Doctor)

مریض کے سوالات کا جواب دینے یا طبی مشورے دینے والا۔

A doctor providing health advice or answering queries

7. وکیل (Lawyer)

قانونی معاملات میں مشورہ دینے والا۔

A lawyer offering legal guidance

8. سائنس دان (Scientist)

سائنسی سوالات کا جواب دینے یا تجربات کی وضاحت کرنے والا۔

A scientist explaining experiments or scientific concepts.

9. مورخ (Historian)

تاریخی واقعات یا شخصیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والا۔

A historian discussing past events or figures

10. کھیلوں کا کوچ (Sports Coach)

کسی کھیل کے حوالے سے مشورے دینے والا۔

A sports coach guiding on strategies or techniques.

یہ کردار کی چند مثالیں ہیں اس کے علاوہ ایک پرامپٹ انجینئر اپنے ضرورت کے حساب سے اس طرح کی سیکڑوں مثالیں بنا سکتے ہیں۔

ممکنہ ایکشنز (Actions)

ذیل میں کچھ ممکنہ اکشنز دیے جا رہے جن کا،استعمال بوقت ضرورت چیٹ جی پی ٹی کو پرامپت دیتے وقت کیا جا سکتا ہے۔

  1. سوالات کے جواب دینا (Answering Questions)
  2. کہانی سنانا (Storytelling)
  3. رہنمائی فراہم کرنا (Providing Guidance)
  4. کردار ادا کرنا (Role-Playing)
  5. بحث کرنا (Debating)
  6. ترجمہ کرنا (Translating)
  7. تخلیقی کام کرنا (Creative Writing)

اس طرح کی Acting اور Role Play کی ضرورت کب؟

یہاں ایک اہم سوال یہ ہے کہ ہم کب چیٹ جی پی ٹی سے رول پلے یا اکٹینگ کرائیں گے؟ اس کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ در اصل اس کی ضرورت ہر وقت نہیں ہوتی ذیل میں چند مواقع کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے ان مواقع پر اس نوعیت کے پرامپٹ لکھنے پر بہتر جوابات مل سکتے ہیں، انہیں بغور پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں:

چیٹ جی پی ٹی کے ایک فعال کردار کے طور پر کام کرنے کے مواقع

  1. سیاق و سباق کی تفہیم: جب کسی کردار (جیسے سائنسدان، مورخ، یا خیالی کردار) کو متعین کیا جاتا ہے، تو صارفین ای آئی کو اس مخصوص سیاق و سباق میں اپنی جوابات فریم کرنے کی ہدایت دیتے ہیں، جس سے مزید متعلقہ اور درست معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔
  2. تخلیقی تحقیق: یہ طرز تعامل تخلیقی اور خیالی منظرناموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ مثلاً، اگر صارف چیٹ جی پی ٹی سے درخواست کرتا ہے کہ وہ کسی کہانی کے کردار یا تاریخی شخصیت کی طرح جواب دے، تو یہ ایک دلچسپ اور تعلیمی تجربہ بن سکتا ہے۔
  3. مسائل کا حل اور مشورہ: جب صارفین ای آئی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کسی مخصوص میدان (جیسے وکیل، ڈاکٹر، یا مالی مشیر) کی طرح سوچے، تو وہ خصوصی رہنمائی کی توقع رکھتے ہوئے اسے پرامپٹ دیتے ہیں، حالانکہ چیٹ جی پی ٹی پیشہ ورانہ مشورے کا متبادل نہیں ہے۔
  4. تعلیمی مقاصد: اس طریقہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جہاں ای آئی سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کسی مخصوص موضوع کے ماہر یا استاد کی طرح جواب دے، جو وضاحتیں اور جوابات فراہم کرے وہ اس متعینہ کردار سے ہم آہنگ ہوں۔
  5. تفریح اور کھیل: کچھ صارفین اس بات سے لطف اندوز ہوتے ہیں کہ ایک ای آئی مختلف شخصیات کا روپ اختیار کر کے گفتگو کرے، و یہ عمل بات چیت کو مزید تفریحی اور متحرک بنا دیتا ہے۔

معلوم ہوا کہ اس نوعیت کے پرامپٹ کی ضرورت‌ اس وقت ہوتی ہے جب ہمیں کسی مخصوص جانکاری کے لئے متعین ماحول در کار ہوتا ہے، مثال کے طور پر میرے پاس ایک میڈیکل بل ہے جس پر کچھ دوائیں لکھیں ہیں، ہمیں ان کے بارے میں جاننا ہے، اگر ہم عام طریقے سے چیٹ جی پی ٹی سے سوال کریں کہ ان دواؤں کا کام کیا ہے؟ تو وہ جانکاری دے دے گا لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ "سمجھو کہ تم ایک ڈاکٹر ہو” اس کے بعد یہی سوال کریں گے تو چیٹ جی پی ٹی ایک ڈاکٹر بن کر بالکل ویسے سمجھا کر بتائے گا جیسے ایک ڈاکٹر بتاتا ہے۔ آپ تجربہ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر مواقع پر یعنی مطلقا کچھ استفسار کر نا ہو یا کوئی اطلاع حاصل کرنی ہو تو وہاں پر نارمل پرامپٹ کا استعمال کریں گے۔

دوسری مثال دیکھیں;

"چیٹ جی پی ٹی! سمجھو کہ تم ایک ماہرِ علوم اسلامیہ ہو اور تمہارے پاس اسلامی معاشیات اور تجارت کے اصولوں کی گہری سمجھ ہے۔ براہ کرم ہمیں اسلامی اصولِ تجارت پر ایک مفصل اور جامع مضمون تحریر کر کے دو، جو 4000 الفاظ تک وسیع ہو۔ اس مضمون میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی تجارت کے اصول بیان کیے جائیں، ساتھ ہی ساتھ نظریاتی اور عقلی دلائل اور شواہد بھی شامل ہوں۔ مضمون کو اس طرح سے دلچسپ اور مؤثر انداز میں لکھو کہ قارئین کی توجہ حاصل کرے اور اس میں کوئی بھی مواد کاپی رائٹ یا سرقہ سے آزاد ہو۔ یہ مضمون ایک اسلامی مگزین میں اشاعت کے لیے ارسال کیا جانا ہے، لہٰذا اسے علمی، تحقیقی، اور قاری کے لیے مفید بنانا ضروری ہے۔”

English Version

ChatGPT! Imagine you are an expert in Islamic studies with a deep understanding of Islamic economics and trade principles. Please write a detailed and comprehensive article on the principles of Islamic trade, extending up to 4000 words. This article should highlight the core principles of Islamic trade as outlined in the Quran and authentic Hadith, along with theoretical and logical arguments and evidence. The article should be written in an engaging and captivating manner, ensuring it grabs the reader’s attention, and must be free of any copyright or plagiarism. The article is intended for publication in an Islamic magazine, so it should be scholarly, research-based, and highly informative for the readers

اس پرامپٹ میں چیٹ جی پی ٹی ایک ماہر اسلامی علوم اور بالخصوص ماہر اسلامی معاشیات کے طور پر بالکل اس درجے کا تفصیلی جواب دے گا جو ایک ماہر اسلامی معاشیات دے سکتا ہے۔

اس پرامپٹ کا لائیو رسپانس دیکھیں

اس کے برعکس اگر ہم عمومی پرامپٹ دیں

"ہمیں اسلامی اصولِ تجارت پر ایک مفصل اور جامع مضمون تحریر کر کے دو، جو 4000 الفاظ تک وسیع ہو۔ اس مضمون میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی تجارت کے اصول بیان کیے جائیں، ساتھ ہی ساتھ نظریاتی اور عقلی دلائل اور شواہد بھی شامل ہوں…. "وغیرہ وغیرہ،

اس صورت میں بھی چیٹ جی پی ٹی جواب دے گا لیکن وہ جواب اس نوعیت کا نہیں ہو گا جو پہلے پرامپٹ میں دیا ہو گا۔

نتیجہ:

چیٹ جی پی ٹی تقریباً کسی بھی کردار کو ادا کر سکتا ہے اور کسی بھی ایکشن کو انجام دے سکتا ہے جو صارف کی ضروریات کے مطابق ہو۔ یہ اس کی لچکدار اور وسیع صلاحیتوں کا مظہر ہے، لہذا اگر کسی کو مذکورہ بالا پانچوں اقسام میں کسی بھی نوعیت کی جانکاری مطلوب ہو تو اس طرح کے پرامپٹ سے بہتر رزلٹ مل سکتا ہے۔

اشتراک کریں

Leave a Comment