اردو صرف ایک زبان نہیں، بلکہ ہماری تہذیب، تاریخ اور شناخت کی آئینہ دار ہے۔ یہ وہ نغمہ ہے جو ہمارے ماضی کی گونج بھی ہے اور مستقبل کی نوید بھی۔
اردو کے ناموں کا سفر اس کی عظیم تاریخ کا آئینہ دار ہے۔ مغلیہ درباروں میں اسے "زبانِ اردوئے معلیٰ” (شاہی لشکر کی زبان) کہا جاتا تھا، جو مختصر ہو کر صرف "اردو” رہ گیا۔ قدیم نام جیسے ہندوی، ہندوستانی، دہلوی، دکنی اور ریختہ اس کی تہذیبی ارتقا، لسانی تنوع اور ہندوستانی شناخت کو اجاگر کرتے ہیں۔
برصغیر میں اردو نے نہ صرف علمی و ادبی ذخائر کو محفوظ رکھا بلکہ محبت، اخوت اور بھائی چارے کے جذبات کو بھی پروان چڑھایا۔ یہ زبان ہمارے دلوں کی ترجمان، ہمارے خیالات، ہمارے جذبات کی عکاس ہے۔
آج کے جدید دور میں، جہاں دنیا ایک کنبہ بن چکی ہے، وہاں اردو کو بین الاقوامی سطح پر اس کا حق دلانا ایک اہم چیلنج ہے۔ ہم نے یہ پلیٹ فارم اسی جذبے کے ساتھ بنایا ہے کہ اردو کے تمام وسائل کو آسان اور دلکش انداز میں آپ تک پہنچایا جائے۔ چاہے آپ اردو سیکھنا چاہتے ہوں، اس میں لکھنے کا ہنر سیکھنا چاہتے ہوں یا اردو ادب کے موتیوں کو سمیٹنا چاہتے ہوں، یہ پلیٹ فارم آپ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
اگر آپ اردو سے محبت کرتے ہیں، تو اردوئے معلٰے کو آپ اپنا سمجھیں۔ ہمارے ساتھ جُڑیں، اردو کی خوبصورتی کو محسوس کریں، اور اس کارواں کا حصہ بنیں جو اردو کو اس کا حقیقی مقام دلانے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے!
اردوئے معلٰے کمیونیٹی میں خوش آمدید!