نعتِ رسول صلى الله عليه وسلم

ثنا خوان محمد کا تقدس کم نہیں ہوتا
نبی کے عشق سے معمور دل میں غم نہیں ہوتا

رسول اللہ نے جس کومۓ وحدت پلائی ہے
کبھی اس ذات کا سر جز خدا کے خم نہیں ہوتا

مرے آقا کی صحبت کا شرف حاصل ہے جس کو بھی
خدا کے فیصلے سے وہ کبھی برہم نہیں ہوتا

ترے در پر دل مضطرکو ملتا ہےسکوں بے حد
کہیں بھی او ر جاؤں تو کوئی ہمدم نہیں ہوتا

مرے مولا مرے محسن شفاعت میری کردینا
ترے احسان سے ہٹ کرمرا مرہم نہیں ہوتا

نگاہ محسن انسانیت کا ہی اثر یہ ہے
کوئی ہمسر صحابہ کا کسی بھی دم نہیں ہوتا

اشتراک کریں