پرامپٹ استعمال کرکے کیسے بنائیں نیا پرامپٹ؟ – Generating Prompt Using Prompt

پرامپٹ کے ذریعے پرامپٹ بنانا ایک دلچسپ اور جادوئی طریقہ ہے، اگر کوئی پرامپٹنگ میں ماہر نہیں ہے تو وہ بھی کچھ محنت کر کے بہترین پرامپٹ بنا سکتا ہے، اور اے آئی کی فیلڈ میں اپنا ایک مقام بنا سکتا ہے۔

پچھلے مضمون میں آپ نے ریورس پرامپٹنگ یعنی کسی حتمی رسپانس کے ذریعے اس کی پرامپٹ تلاش کرنے کے بابت پڑھا تھا، یہاں ہم پرامپٹ کے ذریعے پرامپٹ بنانا سیکھیں گے۔

کیا ہے پرامپٹ سے پرامپٹ بنانے کا مطلب؟

چیٹ جی پی ٹی کو پرامپٹ دے کر نئی پرامپٹ بنوائی جا  سکتی ہے اسے پرامپٹ سے پرامپٹ بنابا کہا جاتا ہے، یہ عمل پرامپٹ انجینئرنگ کا ہی حصہ ہے، ہم چیٹ جی پی ٹی کو ایک پرامپٹ دیتے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی اس پرامپٹ کی بنیاد پر نیا پرامپٹ تیار کرتا ہے۔ اس طریقہ سے مختلف تخلیقی اور تکنیکی کاموں کے لیے موزوں پرامپٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔

پرامپٹ سے پرامپٹ بنانے کی ضرورت کیوں؟

پرامپٹ سے پرامپٹ بنانے کی ضرورت اس وقت ہوسکتی ہے جب آپ کسی کے لئے پرامپٹ کی تخلیق کا کام کر رہے ہوں، مثلا آپ سے کوئی کہے کہ ہم چیٹ جی پی ٹی سے فلاں موضوع پر ایک E-Book یا کتاب لکھوانا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس اس  کاآئیڈیا نہیں ہے، آپ ہمیں اس کا پرامپٹ لکھ کر دے دیں تاکہ ہمیں صرف چیٹ جی پی ٹی کو پرامپت دینا رہے اور کتاب تیار ہو جائے۔

ایسی صورت میں آپ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے مکمل کتاب کی پرامپٹ لکھوا کر اس شخص کو دے سکتے ہیں اور اس سے قیمت لے سکتے ہیں۔ اس نوعیت کی بہت ساری سروسس آپ کو Fiverr یا دیگر ویب سائٹ پر مل جائیں گی۔

پرامپٹ کے ذریعے پرامپٹ تخلیق کرنے کے طریقے

فرض کریں آپ چاہتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی دوستی کے عنوان پرایک مضمون لکھنے کے لیے نیا پرامپٹ بنائے۔ آپ کا ابتدائی پرامپٹ کچھ اس طرح ہو سکتا ہے:

پہلا پرامپٹ

"چیٹ جی پی ٹی! میں بچوں کے لیے ‘دوستی’ کے موضوع پر اردو میں ایک مضمون لکھنا چاہتا ہوں، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس مضمون کو لکھنے سے پہلے مجھے کن نکات کو مدنظر رکھنا چاہیے؟”

English Version:
Hi ChatGPT, I want to write an article for children on the topic "Friendship” in Urdu Language. Beforehand, I would like to know what pointers I need to consider before writing this article?

درج بالا پرامپٹ اگر  چیٹ جی پی ٹی کو دیا جائےتو وہ  دوستی کے موضوع پر مضمون نویشی کا ایک زبردست روڈ میپ تیار کرکے تیار کرکے دے دیگا اور اس موضوع پر ممکنہ تمام نکات کو بہت ہی جامع اور مرتب انداز سے بیان کر کے  بتا دیگا کہ اس مضمون میں کن کن پہلووں پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔

پہلے پرامپٹ کا جواب:

درج بالا پرامپٹ جب آپ چیٹ جی پی ٹی کو دیں گے تو درج ذیل جواب ملے گا:

بچوں کے لیے دوستی کے موضوع پر اردو میں مضمون لکھتے وقت چند اہم نکات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ مضمون دلچسپ، قابلِ فہم اور تعلیمی ہو۔اس سلسلےمیں  درج ذیل نکات مددگار  و معاون ثابت ہوں گے:

  1. اپنے سامعین کو سمجھیں
  • عمر کا تعین: اپنے قارئین کی عمر کا تعین کریں (مثلاً 6 سے 12 سال) تاکہ زبان اور مضمون کا انداز ان کے لیے موزوں ہو۔

دلچسپی پیدا کرنا: ایسے واقعات اور مثالیں شامل کریں جو بچوں کی روزمرہ زندگی سے جڑی ہوں، جیسے اسکول، کھیل کود، یا کارٹون۔

2.  مقاصد کی تعیین:

آپ بچوں کو دوستی کے بارے میں کیا سکھانا چاہتے ہیں؟

  • دوستی کی اہمیت۔
  • اچھے دوست کی خوبیاں (جیسے مہربانی، ایمانداری، مدد کرنا)۔
  • دوستوں کے ساتھ اختلافات کیسے حل کریں۔

3. آسان اور دلچسپ زبان کا انتخاب کریں

  • سادہ اور آسان اردو الفاظ استعمال کریں۔
  • جملے مختصر رکھیں تاکہ بچے آسانی سے پڑھ سکیں۔
  • ایسے مشکل محاوروں اور جملوں سے اجتناب کریں جو بچوں کے معیار اور سمجھ سے پرے ہوں۔

4. مضمون کا ڈھانچہ ترتیب دیں

  • ابتداء: ایک دلکش اور دلچسپ آغاز کریں، جیسے کوئی سوال یا دوستی کے بارے میں ایک چھوٹا سا واقعہ۔
  • درمیانی حصہ: اچھے دوست کی خوبیاں، دوستی کی اہمیت، اور مضبوط دوستی بنانے کے طریقے بیان کریں۔
  • اختتام: مثبت پیغام، سبق یا دوستی کے بارے میں کوئی قول لکھ کر مضمون ختم کریں۔

5. کہانی شامل کریں

  • بچے کہانیوں سے بہت جلدی تعلق جوڑتے ہیں۔ مضمون میں دو دوستوں کی ایک مختصر اور دلچسپ کہانی شامل کریں تاکہ آپ کے نکات مزید واضح ہوں۔

6. انٹرایکٹو عناصر شامل کریں

  • آسان سوالات پیش کریں، جیسے "آپ کے خیال میں ایک اچھا دوست کیسا ہونا چاہیے؟”
  • دوستوں کے ساتھ کرنے والی سرگرمیوں کے بارے میں تجاویز دیں۔


7. ثقافتی اور اخلاقی اقدار پر روشنی ڈالیں

  • احترام، بھروسہ، اور وفاداری جیسی آفاقی اقدار کو اجاگر کریں۔
  • دوستی کے بارے میں اردو ادب، شاعری یا اسلامی تعلیمات کی مثالیں دیں۔

8. تصویری مواد شامل کریں (اگر ممکن ہو)

  • مضمون کو دلچسپ بنانے کے لیے تصاویر، کارٹون، یا رنگین سرخیاں شامل کرنے کی تجویز دیں۔

9. مثبت انداز اپنائیں

  • دوست بنانے کی خوشیوں اور اچھے دوست ہونے کے فوائد پر توجہ مرکوز کریں۔

10. والدین اور اساتذہ کی رہنمائی

  • مضون میں یہ بات ضرور ذکر کریں کہ والدین یا اساتذہ بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں تاکہ وہ خالص دوستی قائم کر سکیں۔

یہ نکات مضمون کو زیادہ دلچسپ اور بچوں کے لیے مفید بنانے میں مددگار ہوں گے۔

اوپر مذکور جملہ تفصیلات میں یہ بتایا گیاکہ اس مضمون میں کون کون سے فنی عناصر کی شمولیت لازم و ضروری ہے،  اس کے بعد دوسرا پرامپٹ ہمیں چیٹ جی پی ٹی کو دینا ہوگا جس میں اس مضمون کے مواد سے متعلق تفصیلات کا استفسار ہوگا۔

دوسرا پرامپٹ:

میرےمضمون کا موضوع "دوستی” ہے، اب میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے نکات کی شکل میں رہنمائی کریں کہ میرے مضمون کے مواد میں کیا کیا شامل ہونا چاہیے؟

English Version:

My topic of article is "Friendship” now I want you to guide me in bullet points what all should be in۔my content.

دوسرے پرامپٹ کا جواب

یہاں دوستی کے موضوع پر مضمون  نویشی  کے مواد  کی تفصیلی رہنمائی دی گئی ہے:

1. تعارف

  • دوستی کو آسان اور سادہ الفاظ میں بیان کریں۔
  • یہ واضح کریں کہ زندگی میں دوستی کیوں اہم ہے۔
  • مضمون کا آغاز کسی سوال یا دوستوں کے بارے میں ایک مختصر کہانی سے کریں۔

2. دوستی کی اہمیت

  • دوستی خوشی لاتی ہے اور تنہائی کو کم کرتی ہے۔
  • دوست اچھے اور برے وقت میں مددگار ہوتے ہیں۔
  • دوستی ٹیم ورک اور ہمدردی سکھاتی ہے۔

3. ایک اچھے دوست کی خوبیاں

  • مہربانی اور مدد کرنے کی عادت۔
  • ایمانداری اور بھروسے کے قابل ہونا۔
  • ایک دوسرے کے جذبات کا احترام۔
  • مشکل وقت میں ساتھ دینا۔

4. ایک اچھا دوست کیسے بنیں؟

  • اپنے دوست کی بات سنیں اور اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔
  • ان کی خوشیوں اور پریشانیوں میں شریک ہوں۔
  • غلطی ہو جائے تو معافی مانگیں۔
  • مشکل حالات میں اپنے دوست کے ساتھ کھڑے رہیں۔

5. دوستی میں اختلافات کو حل کرنا

  • مسائل کے بارے میں کھل کر اور سکون سے بات کریں۔
  • معاف کرنا اور بھول جانا سیکھیں۔
  • ایک دوسرے کے خیالات اور انتخاب کا احترام کریں۔

6. دوستی کو مضبوط کرنے کی سرگرمیاں

  • دوستوں کے ساتھ کھیلنے یا اسکول کے پروجیکٹس پر کام کرنے جیسی سرگرمیاں تجویز کریں۔
  • ساتھ وقت گزارنے کی اہمیت پر زور دیں۔

7. دوستی کے بارے میں ثقافتی اور اخلاقی سبق

  • اردو شاعری، کہاوتوں یا کہانیوں سے مثالیں شامل کریں۔
  • مثال: "دوستی ایسا رشتہ ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے۔”
  • دوستوں کی مدد اور ان کا احترام کرنے کے بارے میں اسلامی تعلیمات کو اجاگر کریں۔

8. متاثر کن کہانیاں یا اقوال

  • حقیقی دوستی پر ایک مختصر کہانی شیئر کریں۔
  • دوستی کے بارے میں اردو کے اقوال یا اشعار شامل کریں، جیسے:
    "دوستی زندگی کا سب سے قیمتی خزانہ ہے۔”

9. اختتام

  • ایک اچھا دوست ہونے اور دوستی کی اہمیت کو مختصراً بیان کریں۔
  • بچوں کو اپنی دوستی کی قدر کرنے اور اسے مضبوط بنانے کی ترغیب دیں۔
  • مثبت پیغام یا ایک عمل کی دعوت کے ساتھ ختم کریں، جیسے:
    "آج ہی اپنے دوست کا شکریہ ادا کریں اور اسے خاص محسوس کریں!”

اس کے بعد ایک تیسرا اور آخری پرامپٹ چیٹ جی پی ٹی کے حوالے کیا جائے گا، اس پرامپٹ کے نتیجے میں چیٹ جی پی ٹی  ہمیں ایک حتمی اور  آخری پرامپٹ عطا کرے گا، جس پرامپٹ استعمال کر کے ہم اوپر مذکور تمام خصوصیات کا حامل مضمون تیار کر سکیں گے۔ 

تیسرا اور آخری پرامپٹ:

مندرجہ بالا معیار کی بنیاد پر مجھے "دوستی” کے عنوان پر 3000 الفاظ پر مشتمل بہترین اور معیاری مضمون حاصل کرنے کے لیے ایک پرامپٹ درکار ہے جو کہ ایک پیراگراف کی شکل میں ہو۔

English Version:
Based on the above criteria I need a conversational ChatGPT prompt for getting the best article of 3000 words on the topic "Friendship”. I want it in a paragraph format.

اس فائنل پرامپٹ کے جواب میں چیٹ جی پی ٹی نے ہمیں جو رسپانس دیا یہ وہی رسپانس ہے جس کو استعمال کر کے چیٹ جی پی ٹی سے ایک زبردست مضمون تیار کرا سکتے ہیں ، اور یہ پرامپٹ ہمیں مختلف پرامٹنگ پروسس کے بعد حاصل ہوا ہے۔

آخری پرامپٹ کا جواب

"دوستی” کے موضوع پرتین ہزار الفاظ پر مشتمل  بچوں کے لیے ایک دلچسپ اور تعلیمی مضمون لکھیں۔ مضمون کو آسان اور عام فہم اردو الفاظ استعمال کرتے ہوئے سہل اور آسان انداز میں لکھا جانا چاہیے۔مضمون  ایک دلچسپ تعارف کے ساتھ شروع کریں جس میں دوستی کی تعریف ، اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اچھے دوست کی خصوصیات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہو نیز اچھا دوست بننے کے عملی مشورے ،  دوستی میں پیدا ہونے والے جھگڑوں کو حل کرنے کے طریقے بتائے جائیں اور مثالوں، کہانیوں یا اردو محاوروں کے ذریعے ثقافتی اور اخلاقی اقدار پر زور دیا جائے۔مضمون کے  اہم نکات کو واضح کرنے اور مواد کو بچوں کے لیے لطف اندوز بنانے کے لیے دو دوستوں کا ایک مختصر، دلچسپ قصہ بھی شامل کریں۔ زندگی میں دوستی کی اہمیت کے بارے میں ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیغام کے ساتھ مضمون کا اختتام کریں۔

English Version:

"Write an engaging and educational article for children on the topic ‘Friendship’ of 3000 words in Urdu Language. The article should be written in a conversational and simple tone, using easy-to-understand Urdu words. Start with an engaging introduction that defines friendship and highlights its importance. Discuss the qualities of a good friend and provide practical advice on how to be a good friend. Include tips on resolving conflicts in friendships and emphasize cultural and moral values through examples, stories, or Urdu proverbs. Add a short, relatable story about two friends to illustrate the key points and keep the content enjoyable for children. Conclude with a positive and inspiring message about the value of friendship in life.”

اختتام

یہ رہا پرامپٹ کے ذریعے پرامپٹ تخلیق کرنے کا طریقہ، اس طریقے سے آپ مضمون، ای بک، کتابیں، ایکسل شیٹ، پاور پوائنٹ اور دیگر بہت ساری چیزوں کے لئے  چیٹ جی پی ٹی کی مدد  سے  ایک زبردست پرامپٹ بنا سکتے ہیں، یہ عمل کچھ طویل ضرور ہے لیکن بار بار مشق سے سہل بھی ہو جائے گا اور آپ کو اے آئی موڈل کی کار کردگی کو بہت ہی گہرائی سے سمجھنے کا موقع بھی ملے گا۔

اشتراک کریں