اردو ماھیے

کچھ توشۂ جنت کر،
من اپنا لگا کر تُو
ماں باپ کی خدمت کر

 

تُو، بڑوں کی کر عزت،
سمّان ملے گا تب
چھوٹوں پہ بھی کر شفقت

 

خصلت میں مروؤت ہو،
پھینک دے تُو دل سے
نفرت کو، کدورت کو

 

یہ رب کی عنایت ہے،
ہر شر سے بچاتی جو
سچائی وہ دولت ہے

 

کرتا ہوں دعا رب سے،
دل اپنا منور ہو
ایماں کی حرارت سے

اشتراک کریں