علم و فن کا شوق رکھ، یہ ہرگز نہ بھول
بے علمی کی زندگی، کاغذ کا اِک پھول
روشن جس کے فیض سے، انسان کی تقدیر
سن لو وہ تعلیم ہے، عرفان کی تنویر
سچائی کی جیت ہے، سچائی کی جیت
سچ کا دامن تھام کے، بن جا رب کے مِیت
ٹم ٹم کرتا ایک دیا، اندھیروں کے بیچ
کہتا سب کا ساتھ دو، چھوڑو اونچ اور نیچ
ہر سو فرقت چھا گئی، چھوٹا ہاتھ سے ہاتھ
آگے بڑھ کر تھام لو، اِک دوجے کا ہاتھ
دھو پ میں جلتے پیڑ نے، دی ہے یہ تعلیم
چھوٹا ہو یا بڑا، کر سب کی تعظیم