حمد وثنا اللہ کی لب پر میرے جاری رہے
ہر وقت اس کے ذکر سے دل کو غذا ملتی رہے
معدوم تھی اک روز دنیا پھر فنا ہو جائے گی
ممکن نہیں اس کے سوا اک ذات بھی باقی رہے
ممکن نہیں اللہ کی سب نعمتوں کو گن سکے
سب خلق نعمت کوقیامت تک اگر گنتی رہے
ممکن نہیں اس ذات کو لائے تصور میں کوئی
عاجز خرد ہے فہم سے گرچہ جتن کرتی رہے
وہ مالکِ دو نوں جہاں مخلوق سب مملوک ہے
مخلوق میں انسان و جن تابع رہے باغی رہے
اللہ شامل کر مجھے اس انس کی فہرست میں
ہر حال میں تیری اطاعت کے جو شیدائی رہے
عامر ظفر ایوبی
سبحان اللہ! دعا ہے کہ ہم سب کو بھی ہر حال میں اللہ کی اطاعت اور شکر گزاری کی توفیق ملے۔