کیسے بنائیں اپنا بلاگ ؟

سب سے پہلے ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ بلاگ کسے کہتے ہیں؟نیز بلاگ کی اصطلاحی تعریف کیا ہے؟

بلاگ انگریزی زبان کے لفظ  Web  اور  Log کے اشتراک سے وجود میں آیاہے،  ویکی پیڈیا کے مطابق weblog کی اصطلاح ایک امریکی رائٹر Jorn Barger  کے ذریعے 17 دسمبر1997 میں وضع کی گئی ہے جس نے The Robot Wisdom Weblog نامی اپنی ایک ویب سائٹ بنائی تھی ، اپریل یا مئی 1999 میں Peter  Marholz نام کے ایک شخص نے  اپنی ویب سائٹ   thepeterme.com کے سائڈ بار میں  اس  لفظ کو  از راہِ شوخی دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک جملے کی شکل دے دی اور اسے We      blog کر دیا، اس کے بعد ہی Pyra Labs  نامی ایک بلاگنگ کمپنی میں کام کرنے والے Evan Williams نامی شخص نے  Blog  لفظ کو بصورتِ اسم و فعل استعمال کیا اس کے مطابق بلاگ کا مطلب ہوا  کسی کے ویبلاگ  کی ایڈیٹنگ کرنا یا اس پر پوسٹ کرنا۔

بلاگ کی اصطلاحی تعریف

بلاگ مختلف النوع موضوعات پر لکھی گئی ایسی تحریر یا مضمون کو کہتے ہیں جو World Wide Web یعنی ڈیجیٹل میڈیا یا برقی صفحات پر شائع کی جائیں، آسان لفظوں میں اسے ڈیجیٹل ڈائری بھی کہا جاسکتا ہے، جہاں ایک محرر اپنے نقطہٗ نظر، تجربات و مشاہدات اور خیالات کا لاکھوں لوگوں کے سامنے تبادلہٗ خیال کر سکتا ہے، معاشرتی مسائل، تعلیم، سیاست، فیشن، کھیل کود اور دیگر چیزوں پر تبصرہ کر سکتا ہے،

ویب سائٹ اور بلاگ میں فرق

بلاگ ویب سائٹ کی ہی ایک قسم ہے دونوں میں بنیادی فرق بس اتنا ہے کہ بلاگ ریگولر طور پر نئے نئے مواد و مضامین کے ذریعے ایک تسلسل کے ساتھ  اپڈیٹ ہوا کرتا ہے اور اس کے نئے شائع شدہ مضامین ہمیشہ سب سے اوپر ہوا کرتے ہیں، جبکہ ایک ویب سائٹ اپنے ایک مستقل پیج پر مشتمل ہوتی ہے، جس میں اپڈیٹنگ کا عمل بہت کم  ہوتا ہے۔

آسان زبان میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہر بلاگ ایک ویب سائٹ یا ویب سائٹ کا  حصہ ہے جبکہ کسی ویب سائٹ کو بلاگ نہیں کہا جاسکتا۔

کیا آپ اپنا ایک پرسنل بلاگ شروع کرناچاہتے ہیں؟کیا آپ بلاگ یاویب سائٹ ترتیب دینے کے ابتدائی مراحل کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟

آپ کے دل کے کسی گوشے میں اگر  یہ خواہش پنپ رہی ہے کہ آپ کی اپنی ایک Personal Website یا Blog ہونا چاہئے  اور اس کے  شروعاتی مراحل  سے  آگاہی چاہتے ہیں تو آپ بالکل صحیح مقام پر ہیں۔

آج ہم  آگاہی کے اس پلیٹ فارم سے Step by step Blog Creation کے اس پورے Process کی جانکاری دیں گے۔

بلاگ یا ویب سائٹ کی شروعات کرنے کے کچھ مراحل ہیں، انہیں دھیان میں رکھنا ہوگا۔

وہ مراحل درج ذیل ہیں:

بلاگ شروع کرنے سے پہلے  آپ بتائے گئے  ان سات مراحل کو بغور پڑھیں اور انہیں سمجھنے کی کوشش کریں ۔

 آئیے ! اب ذرا ان پر تفصیلی گفتگو کرتے ہیں۔

اپنے بلاگ کے لئے ایک بہتر Niche  کی دریافت

Select your nich

نیچ Niche  کو سمجھنے کے لئے فی الحال آپ اتنایاد رکھیں کہ اس کا تعلق کیٹیگری سے ہے۔ یعنی آپ کو کس کیٹیگری میں کام کرنا ہے۔  یہ آپ کے لئے بہت اہم مرحلہ ہے۔   بہت ہی محتاط اور ہوشیار ہوکر آپ کو اس مرحلے سے گزرنا ہے۔

 یوں تو آپ اپنے نام سے بھی بلاگ بنا سکتے ہیں۔ یہ ایک طرح کا جنرل بلاگ ہوگا۔ لیکن اگر آپ Professional Blogging کرنا چاہتے ہیں اور اپنے بلاگ کو اپنی  آمدنی کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک Profitable Niche  کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ذرج ذیل سطور سے آپ نیچ کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔  مثال کے طور پر

صحت و حفظانِ صحت ( Health   and Health Goods)آن لائن آمدنی کے ذرائع (Make Money Online)کھیل کود ( Games)سفرنامہ (Travelogues)وغیرہ وغیرہ یہ سبھی  Niches ہیں ، اپنا بلاگ بنانے سے پہلے آپ کو خوب اچھی طریقے سے ریسرچ کرنا ہوگا اور یہ سمجھنا ہوگا کون سی نیچ آپ کے کئے نفع بخش ہوگی اور کس نیچ میں آپ مہارت رکھتے ہیں۔

ایک نیچ Niche کے ماتحت اور بھی بہت سے گوشے ہو سکتے ہیں انہیں مائیکرو نیچ (Microniche) کہتے ہیں، مثال کے طور پر ہم Health کو لیتے ہیں اس کے ماتحت سیکڑوں گوشے ہو سکتے ہیں مثلا

بچوں کی غذا Child Feed، بچوں کی دیکھ بھال Baby Care، ورزش Exercise, وزن کم کرنے کے طریقے, Weight Loss۔ بالوں کی دیکھ بھال Hair Care وغیرہ وغیرہ۔

اپنے بلاگ کے لئے نیچ کے انتخاب کے وقت یہ بات ذہن میں رہے کہ آپ وہی نیچ منتخب کریں جس میں:

الف )   آپ کو دلچسپی بھی ہو اور اچھی خاصی معلومات و مہارت بھی۔ب)   آپ کی نیچ نفع بخش یعنی Profitable ہو,  پرافٹ ایبل اس معنی میں کہ اس کا اچھا Search Volume ہو، لوگ سرچ انجن سے اس نیچ کو یا اس کے متعلقات کو سرچ کرتے ہوں۔

 نیچ کے انتخاب کے وقت جب تک یہ دونوں چیزیں آپ کے مدِ نظر  نہ ہوں گی نہ تو زیادہ لوگوں تک آپ کی رسائی ہوسکتی  ہے اور نہ  ہی  آپ  اپنے صارفیں و قارئین کو بہتر اور قابلِ اعتماد مواد مہیا کرا سکتے   ہیں بلاگ سے آمدنی تو بعد کی چیز ہے۔

قوی امید ہے کہ آپ اس موضوع کو سمجھ چکے ہوں گے اور درج بالا ہدایات کو مدِ نظر رکھ کر ہی اپنی نیچ Niche  کا اتنخاب کریں گے۔

بلاگ کے لئےایک مناسب ڈومین(Domain Name ) کی خریداری

کسی بھی ویب سائٹ کے نام کو  Domain Name کہا جاتا ہے یہی آپ کی ویب سائٹ کا نام ہوگا جسے لوگ انٹرنیٹ براؤزر میں سرچ کریں گے۔

نیچ کے انتخاب کے بعد دوسرا مرحلہ ہے ڈومین کے انتخاب کا، یہ کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے۔ آپ اس  سلسلے میں چند باتوں کو ذہن میں رکھیں:

آپ کاڈومین مختصر اور آسان ہو تاکہ یاد رکھنے مین دشواری نہ ہو۔کوشش کریں کہ آپ کا ڈومین  ڈاٹ کام (Dotcom) ڈومین رہے اگر یہ حاصل نہ کرسکیں تو  کوشش کریں کہ  ڈاٹ نیٹ (Dotnet) مل ہی جائے،   بڑے بڑے بلاگر اسی کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ کسی بھی ویب سائٹ کا تصور آتے ہی سب سے پہلے ذہن میں ڈاٹ کام ہی آتا ہے۔ نیز گلوبلی اس کی پہونچ سب سے زیادہ ہے۔

آپ کے ڈومین میں آپ کے نیچ کا بنیادی کیورڈ  Main Keyword رہنا چاہئے تاکہ SEO یعنی   انٹرنیٹ کے کسی بھی  سرچ انجن میں بآسانی  رینک کر سکے۔

آپ اپنے ڈومین میں کبھی بھی نمبر یا کسی Symbol کا استعمال نہ کریں۔ مثلا آپ کا ڈومین   childcarein2020.com    یا chid-care.com     جیسا نہ رہے کیونکہ یہ سب چیزیں لوگوں کے ذہن میں نہیں رہتیں لوگ بھول جاتے ہیں۔

ایک اچھی ویب ہوسٹنگ(Web Hosting) کا انتخاب

Choos a good Hosting

ایک Perfect   Domain   Name کے انتخاب کے بعد مرحلہ آتا ہے Perfect   Web hosting کی تلاش کا، آن لائن دنیا  میں بہت ساری Hosting   Companies ہیں جو کئی طرح کی ہوسٹنگ فروخت کرتی ہیں۔

 ویب ہوسٹنگ کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہوں گے اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں

 ویب ہوسٹنگ وہ مقام ہے جہاں بلاگ یا ویب سائٹ کی تمام فائلیں فوٹوز، گرافکس، مضامین وغیرہ جمع اور محفوظ ہوتی ہیں، یہ ایک آن لائن اسٹور ہوتا ہے دنیا کے کسی بھی گوشے سے جہاں انٹرنیٹ سہولیات موجود ہوں اگر کوئی شخص ویب سائٹ کا ڈومیں براوزر میں سرچ کرتا ہے تو وہاں سے مطلوبہ فائلیں اس کے براؤزر میں ڈاؤنلوڈ ہو جاتی ہیں، اور ایک پیج کی شکل میں کھل جاتی ہیں۔

 یوں سمجھ لیں کہ ہوسٹنگ کمپیوٹر میں لگی ہارڈ ڈسک کی طرح ہے۔ جس طرح اس میں جمع چیزیں مانیٹر اسکرین پر آجاتی ہیں بالکل ایسے ہی ہوسٹنگ میں اسٹور  فائلیں کسی بھی آن لائن براؤزر میں آجاتی ہیں۔

امید ہے کہ ہوسٹنگ کے تعلق سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا ہوگا۔

آپ نے اپنا پرسنل، پروفیشنل یا بزنس بلاگ بنانے کا فیصلہ اگر کر لیا ہے تو یہ ایک بہترین فیصلہ ہے، بہترین فیصلہ اس لئے ہے کہ آپ اپنے فن کی مہارت سے لوگوں کو فائدہ پہونچانے کی تمنا رکھتے ہیں، لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔۔۔آپ  اپنی منزل سے بس ایک قدم پیچھے رہ گئے ہیں۔ آگے بڑھیں اور نئے امکانات کی دنیا میں اپنا قدم رکھیں۔

شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہوسٹنگ کمپنیوں کی اس بھیڑ میں قابلِ اعتماد اور لائق بھروسہ کون سی ہوسٹنگ  ہوسکتی ہے، آپ کا سوچنا اپنی جگہ بالکل درست ہے۔ اس سلسلے آپ ان ہر اعتماد کر سکتے ہیں جو آپ سے پہلے اس فیلڈ میں قدم جما چکے ہیں۔

اس سلسلے میں ہم بھی آپ کی مدد کو تیار ہیں۔ آپ ہم پر بھی بھروسہ کر سکتے ہیں۔

ہمارے ذاتی تجربے کے حساب سے دو بہترین ہوسٹنگ کمپنیاں ہیں جس کے دام بھی کفایتی ہیں اور اسپڈ بھی زبردست ہے شروعاتی دور میں ان میں سے کسی ایک کا انتخاب بہت ہی مناسب ہے۔

1. Reseller Club Hosting

Get         60%     OFF       On      reller    Club

یہ  رہی ریسیلر کلب ہوسٹنگ، آپ اگر صرف ایک ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ اس کا پرسنل پلان لے سکتے ہیں اس پلان کے تحت آپ اپنی ایک ویب سائٹ چلا سکتے ہیں لیکن اگر کئی ایک ویب سائٹ چلانے کا خیال ہے تو اس کے بزنس پلان  تک جا سکتے ہیں ، اس کمپنی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا کوئی ٹرانسفر چارج نہیں ہے، یعنی اگر آپ کی پہلے سے کوئی ویب سائٹ ہے کسی دوسری ہوسٹنگ پر،  اور آپ اسے ریسیلر کلب کی ہوسٹنگ پر ٹرانسفر کرنا چاہیں گے تو آپ کو الگ سے کوئی فیس وغیرہ نہیں دینی ہوگی۔

2.   BLUEHOST

بلو ہوسٹ دنیا کی نمبر ون  ہوسٹنگ کمپنی ہے جو کافی شہرت یافتہ ہے،  بڑے بڑے بلاگرز کی اولین ترجیح ہے، خود اس کا استعمال  کرتے ہیں اور اسی کے استعمال کرنے کی سفارش بھی کرتے ہیں۔ اسکی قیمت  دیگر  ہوسٹنگ کمپنیوں کے بالمقابل کچھ زیادہ ضرور ہے لیکن کمال کی ہوسٹنگ اور کمال کا سرور  ہے اس کمپنی کا،  بات کریں اگر  اس کے اسپیڈتو وہ  بھی زبر دست ہے۔ سپورٹ بھی ہمہ وقت دستیاب ہے۔

بلوہوسٹ کے دو ورزن ہیں ایک ہےاس کا   Global Version  جو  Blouehost.com  کی حیثیت سے مشہور ہے  دوسرا ہے اس کا وہ مخصوص ورزن  جو  بھارتی صارفین کے لئے Endurance  International  Group  ، EIG  کے زیرِ ملکیت مہیا کرایا جارہا ہے جو Bluehost.in کے نام سے مقبول عام ہے، بھارتی صارفین دونوں ورزن میں سے کسی کا بھی پلان منتخب کر سکتے ہیں، ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ کے پاس اگر  International Payment Option  یعنی کریڈٹ کارڈ  گلوبل ڈیبٹ کارڈ یا  Paypal  وغیرہ ہے تو پھر بلوہوسٹ  گلوبل کا انتخاب کریں، بصورتِ دیگر بلوہوسٹ انڈیا آپ کے لئے بہتر آپشن ہوگا۔

GET         60%     OFF       ON     BLUEHOST  GLOBAL

GET         60%     OFF       ON   BLUEHOST     INDIA

مندرجہ بالا  ہوسٹنگ پلان میں سے اپنا من پسند کوئی بھی پلان منتخب کریںاس کے بعد اپنا من پسند کوئی ڈومین چنیں۔

اپنا مکمل نام، موبائل نمبر اور مکمل صحیح ایڈریس فل اپ کریں، اس کے بعد اپنا پیمنٹ آپشن منتخب کریں اور پیمنٹ کردیں۔

اپنے نلاگ پر ورڈپریس انسٹال کریں

اپنے ہوسٹنگ کے  Cpanel  Option کو سلیکٹ کریںاور اس میں انٹر کریں۔

گہ تہ ھہستینگ چپانعل ئردئمع۔ینفہ

پیج کے بالکل نیچے آخری تک جائیں اور ورڈپریس کو سلیکٹ کریں

انسٹال بٹن پر کلک کریں،

اس کے بعد انسٹال کر دیں۔ ورڈ پریس انسٹال کرنے سے پہلے آپ کو ایک نیا Username اور Password بنانا ہوگا جس کی مدد سے آپ ورڈپریس میں لاگ ان کر سکیں گے۔ورڈ پریس انسٹالیشن کے دوران ہی آپ کو یہ آپشن مل جائے گا۔

ورڈ پریس میں لاگ ان کرنے کے لئے اس URL کو ذہن نشین کر لیں یا مںاسب ہے کہیں نوٹ کر لیںyourdomain.com/wp-admin

یعنی آپ نے جو بھی ڈومین خریدا ہے اس کے آگے / کے بعد wp-admin  ٹائپ کرییں گے تو آپ کو ایڈمین لاگ ان ایریا کھل جائے گا۔

اب آپ کا ورڈپریس انسٹال ہو چکا ہے ورآپ کا بلاگ تیار ہے۔آپ اپنا انٹرنیٹ براوزر کھولیں اور اپنے ڈومین کے بعد wp-admin کا اضافہ کرتے ہوئے  پیج اوپن کریں آپ کے سامنے  WordPress Login Panel  کا یہ پیج کھلے گا:

wordpress login panel urdume.info

ورڈپریس انسٹالیشن کے دوران جو User name اور Password آپ نے Create  کیا تھا اس اس پیج کے باکسیز میں داخل کریں اب آپ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کے ایڈمین ایریامیں ہیں۔  یہاں سے آپ جو تصرف چاہیں کر سکتے ہیں۔

  اپنے بلاگ کے لئے ایک مناسب تھیم  کا انتخاب کریں

ورڈ پریس کے انسٹالیشن کے ساتھ ہی ویب سائٹ یا بلاگ پر ایک Default Theme انسٹال ہو جاتی ہے ۔ اب آپ کی ویب سائٹ پوسٹ Publish کئے جانے کے لئے تیار ہے آپ اس کی Default Theme پر اپنی پوسٹ شیئر کر سکتے ہیں۔

ورڈ پریس پر جو Default Theme نصب ہوتی ہے اس میں  کچھ محدود فیچرز ہوتے ہیں، پھر بھی ایک Beginner کے لئے اتنا ہی کافی ہوتا ہے۔ آگے چل کر جیسے جیسے مہارت بڑھتی جائے گی، نئے نئے تجربات ہونے لگیں گے تو پھر آپ Premium Theme بھی خرید سکتے ہیں۔

تھیم جس قدر LightWeight ہوگی آپ کی ویب سائٹ اتنی ہی فاسٹ ہو گی۔ ورڈ پریس پر بہت سی Premium Themes ہیں۔ ان میں Generate Press سب سے ہلکی اور مناسب تھیم ہے۔ اس تھیم کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے مطابق جیسی چاہیں ڈیزائن کر سکیں گے۔

اپنے بلاگ کے لئے کچھ ضروری پلگ ان plugins کا انتخاب

پلگ انز کچھ اضافی سافٹویئر ہیں جو ورڈ پریس کی ویب سائٹ یا بلاگ کو من موافق ڈیزائن کرنے، اس کی اسپیڈ کو بڑھانے اور دیگر بہت سی سہولیات کے لئے استعمال میں کئے جاتے  ہیں۔ورڈ پریس پلگ ان اسٹور پر ایک بڑی تعداد میں پلگ ان دسیاب ہیں ۔ لیکن ان میں جو سب سے اہم اور ضروری ہیں وہ درج ذیل ہیں:

رینک میتھ Rank Math SEO

یہ ایک Search Engine Optimisation Tool ہے جس ویب سائٹ یا بلاگ کو Google یا  انٹرنیٹ کے دیگر   سرچ انجن میں Fast Rank کرانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

پلگ ان Reshmush.it

یہ پلگ ان ویب سائٹ پر اپلوڈ فوٹوز کی سائز کو گھٹا کر کم کر دیتا ہے۔ جس سے ویب سائٹ فاسٹ ہو جاتی ہے۔

پلگ ان Jetpack

یہ بہت ہی کار آمد ٹول ہے جو فری بھی ہے اور پیڈ بھی۔ فری میں بھی  بہت اچھے خاصے فیچر مہیا کراتا ہے یہ پلگ ان۔ یہ پلگ ان ویب سائٹ کا ٹرافک اسٹیٹس traffic status تو دکھاتا ہی ہے ساتھ ہیں اس کی مدد سے مختلف نئے فیچرز کا اضافہ بھی اس پلگ ان کی مدد سے ممکن ہو جاتا ہے مثال کے طور پر Social Sharing Bottom اس کا بہت ہی خاص فیچر ہے اسے بلاگ پر ایڈ کرنے سے ٹرافک پڑھنے کے امکانات مزید وسیع ہو جاتے ہیں۔

اس کا ایک اہم فیچر یہ بھی ہے کہ اس کی مدد سےاپنی ویب سائٹ پر GooglT translate  کا اضافہ کر سکتے ہیں جس کی بنا پر آپ کی ویب سائٹ مختلف زبانوں میں بھی پڑھی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ  اور  بھی بہت کچھ آپشن اس پلگ ان میں دستیاب ہیں جن کا احاطہ یہاں ممکن نہیں۔

پلگ ان Trive Arcitekt

یہ ایک بہت ہی اہم Page Builder ہے اس کی مدد سے ویب سائٹ کو ڈیزائن کیا جاسکتا ہے نیز Powerful Landing Page بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

 اپنے بلاگ کے لئے پہلی پوسٹ لکھنا

آپ کا مطلوبہ ٹاپک آپ کے نیچ کے حساب سے جو بھی ہو پہلے اس پر خوب اچھی طرح ریسرچ کریں اس کے جملہ جزئیات پر غور و فکر کریں اس کے متعلق آرٹیکل اور کتابیں پڑھیں۔ جب آپ کو اس ٹاپک کی تمام جزئیات ذہن نشین ہو جائیں نیز آپ کو اپنے اوپر مکمل اعتماد ہو جائے تو پھر آرٹیکل کو پہلے ایک نوٹ بک میں یا پھر لیپ ٹاپ کی مدد سے MS Office Word میں لکھنا شروع کریں ۔ مکمل ہو جانے کے بعد یا لکھنے کے دوران اپنے موضوع و نیچ کے حساب سے Keyword Research کریں اور  کیورڈ ایڈ کرتے رہیں۔۔ تکمیل کے بعد اپنے ورڈ پریس ویب سائٹ میں لاگ ان کر کے Dashboard میں  جائیں پھر Post اس کے بعد New Post منتخب کریں

اس کےبعد  آرٹیکل پیسٹ کر دیں، اپنے مضمون کاعنوان دیں  اور ضروری سیٹنگ کے بعد اسے پبلش کر دیں۔

اب آپ کا بلاگ مکمل ظور سے تیار ہے اور وہ بھی ایک عدد پوسٹ کے ساتھ۔

اشتراک کریں