پرامپٹ کیا ہے – What is a Prompt

ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کثرتِ استعمال سے آپ بخوبی واقف ہو چکے ہوں گے، ساتھ ہی "پرامپٹ” کی اصطلاح سے بھی کچھ نہ کچھ ضرور واقفیت رکھتے ہوں گے، یہ ایک بہت ہی اہم اصطلاح ہے۔ اس کا استعمال اے آئی کو ہدایات دیتے وقت کیا جاتا ہے، آپ اوپن اے آئی کے کسی بھی ماڈل کے ساتھ کام کر رہے ہوں "پرامپٹ” کا استعمال ہر جگہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اس مضمون میں پرامپٹ کی تعریف، اس کی کار کردگی، اور اس کی اہمیت کو تفصیل سے بیان کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آپ کو اس سلسلے میں ایک جامع تفہیم فراہم کی جا سکے۔

پرامپٹ کا بنیادی تصور

"پرامپٹ” (Prompt) ایک ایسا جملہ یا ہدایت ہے جو کسی "آرٹیفیشل انٹیلیجنس” (Artificial Intelligence) ماڈل کو دیا جاتا ہے تاکہ وہ مطلوبہ معلومات یا جواب فراہم کر سکے۔ یہ پرامپٹ AI ماڈل کو سمجھاتا ہے کہ آپ اس سے کیا چاہتے ہیں اور کس طرح کا جواب کی توقع رکھتے ہیں۔

 پرامپٹ کی تعریف:

پرامپٹ کی تعریف آسان زبان میں کی جائے تو یہ کہیں گے کہ پرامپٹ اس "سوال” یا "ہدایت” کو کہا جاتا ہے جو AI کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔ جس کے نتیجہ میں وہ ہمیں جواب دیتا ہے۔

 بنیادی تصور:

جیسے کسی استاد سے کچھ جاننے کے لئے سوال کا سہارا لیا جاتا  ہے، ویسے ہی AI کچھ پوچھنے کے لئے پرامپٹ کے ذریعے رہنمائی کی جاتی ہے۔

اوپن اے آئی میں پرامپٹ کی اہمیت – (Importance of Prompt using AI)

اوپن اے آئی کے ماڈلز جیسے کہ ChatGPT وغیرہ پرامپٹ کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتے۔ ان ماڈلز کی کامیابی کا دارومدار پرامپٹ کی وضاحت اور مؤثریت پر ہے۔

پرامپٹ کی مقصدیت

پرامپٹ کا مقصد یہ ہے کہ AI کو بہتر طریقے سے ہدایت دی جائے اور گائیڈ کیا جائے تاکہ اس کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

پرامپٹ اور سوالات کے درمیان فرق

اگرچہ پرامپٹ اور سوالات بظاہر ایک جیسے لگ سکتے ہیں، لیکن دونوں کے استعمال میں فرق ہے،

سوال کا مقصد صرف معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے، جیسے: یہ کام کیسے ہوتا ہے؟ جبکہ پرامپٹ ایک ہدایت ہے جو AI کو ایک مخصوص کام انجام دینے کے لیے دی جاتی ہے، جیسے: مجھے پانچ تجاویز دو کہ یہ کام بہتر کیسے ہو سکتا ہے۔

سوال زیادہ تر عمومی معلومات کے لیے ہوتا ہے، جبکہ پرامپٹ ایک مخصوص اور عملی جواب کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 پرامپٹ کی قسمیں:

پرامپٹ کی تین اقسام ہوتی ہیں:

  •  اطلاعاتی (Informational): وہ پرامپٹ جو معلومات فراہم کرنے کے لیے ہوتا ہے۔
  • ہدایاتی (Instructional): وہ پرامپٹ جو کسی کام کی ہدایت یا رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
  • تخلیقی (Creative): وہ پرامپٹ جو تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے یا خیالات کو ترتیب دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

1. اطلاعاتی پرامپٹ ( Informational Prompt)

اطلاعاتی پرامپٹ یا Informational Prompt وہ پرامپٹ ہوتے ہیں جس میں کسی مخصوص معلومات یا کسی خاص ڈیٹا کے بارے میں ہم ChatGPT سے پوچھتے ہیں، جیسے:

ChatGPT, can you provide me the latest statistics on digital marketing trends

"کیا آپ مجھے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تازہ ترین رجحانات کے اعداد و شمار فراہم کر سکتے ہیں؟”

اس جیسے پرامپٹ میں جیٹ GPT سے ہم کسی مخصوص جاری کے متعلق پوچھ رہے ہوتے ہیں۔اس نوعیت کے پرامپٹ تب بہت کام آتے ہیں جب آپ کو کسی خاص موضوع پر معلوماتی و مبنی بر حقیقت جانکاری مطلوب ہوتی ہے۔ یہ صرف آپ کے سوال کا جواب ہی نہیں دیتے بلکہ آپ کو اس مطلوبہ ٹاپک پر ایک واضح اور تفصیل معلومات بھی بہم پہنچانے ہیں۔ جب بھی آپ کو لگتا کہ کسی خاص عنوان پر آپ کو مزید معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے تو اس سے متعلق ایک Informational Prompt دے دیجئے پھر دیکھئے کہ چیٹ جی پی ٹی کیسے آپ کو فی الفور ضروری و مبنی بر حقیقت جانکاری مہیا کروا دیتا ہے۔

2. ہدایاتی پرامپت (Instructional Prompt)

اس جیسے پرامپٹ میں جیٹ GPT سے ہم کسی مخصوص کام یا عمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جیسے;

ChatGPT, can you creat a step by step guide on how to setup an Google ads Compaign

"کیا آپ مرحلہ وار رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں کہ گوگل ایڈز کمپین کیسے ترتیب دی جائے؟”

یہاں آپ نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک بالکل واضح ہدایت دی ہے کہ آپ کو کیا چیز مطلوب ہے۔ جب بھی آپ کو کسی عمل (Process) کو سمجھنے یا کسی سرگرمی (Activity) کو انجام دینے میں مدد چاہیے’ بس ایک واضح ہدایت دے دیجئے اور اے آئی آپ کو مرحلہ وار سمجھا دے گا۔ تو جب بھی آپ کو کسی کام کے متعلق سمجھنا ہو کہ اسے کیسے انجام دینا ہے تو ایک Instructional Prompt کا استعمال کیجئے دیکھئے چیٹ جی پی ٹی کیسے آپ کی فوری مدد کرتا ہے۔

3. تخلیقی پرامپٹ (Creative Prompt)

اس نوعیت کے پرامپٹ میں ہم AI سے کچھ منفرد اور تخلیقی چیز کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جیسے

ChatGPT, can you write a short story based on a futuristic world

"کیا آپ مستقبل کی دنیا پر مبنی ایک مختصر کہانی لکھ سکتے ہیں؟”

یہاں ہم چیٹ GPT سے کچھ خیالی دنیا کی چیز تخلیق کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یا یوں کہہ لیجیے کہ آپ نے ChatGPT کو ایک چیلینج دیا ہے کہ وہ خود سے غور و فکر کر کے کچھ انوکھی تخلیق ترتیب دے۔

اس نوعیت کے پرامپٹ اس،وقت استعمال کئے جاتے ہیں جب ہمیں کچھ نئی اور اختراعی کاوش مطلوب ہوتی ہیں جیسے کہانیاں، نظمیں یا اس کے جیسی کچھ اور تخلیقی چیزیں۔

مؤثر پرامپٹ کے ابتدائی اصول

جب ہم AI جیسا کہ ChatGPT سے گفتگو کرتے ہیں تو ہمارا واحد مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہم جو کچھ چاہتے ہیں وہ اس تک صاف صاف اور صحیح طریقے سے پہنچا سکیں، ایک اچھا پرامپٹ لکھنا یا بولنا ایک فن ہے۔ جس کی مہارت مسلسل مشق سے حاصل ہوتی ہے۔

مؤثر پرامپٹ تخلیق کرنے کے لئے کچھ اصول بنائے گئے ہیں جس کی رعایت بہتر سے بہترین رزلت حاصل کرنے میں معاون ہوتی ہے، کسی بھی پرامپٹکو لکھتے وقت تین اصولوںکی رعایتاز حد ضروری ہے ورنہ خاطر خواہر زلٹ ملنا ممکن نہیں ہوتا:

1. وضاحت – Clarity

پرامپٹ کو اتنا واضح اور آسان بنانا چاہئے کہ AI مطلوب و مقصود کو من و عن فوراً سمجھ سکے۔ جیسا کہ اگر آپ ChatGPT سے کوئی مخصوص جانکاری یا مشورہ طلب کر رہے ہیں تو اپنے سوال یعنی پرامپٹ کو ڈائرکٹ اور To the point رکھنا چاہیے اس سے اے آئی کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے کہ آپ کے سوال کا مرکزی و بنیادی مقصد کیا ہے؟ اور وہ اسی حساب سے جواب دیتا ہے۔

2. درستگی – Precision

اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پرامپٹ میں وہ مخصوص تفصیلات ہونی چاہئیں جو آپ کے سوال کو اور بھی واضح کرے، ماں لیجئے آپ ChatGPT سے کسی تاریخی واقعہ کے بارے میں سوال کر رہے ہیں’ اگر آپ اس واقعہ کی متعین تاریخ کا حوالہ دے دیتے ہیں تو ChatGPT زیادہ درست معلومات بہم پہنچانے گا۔

3. سیاق و سباق کا تذکرہ – Contextual Information

ایک مؤثر پرامپٹ کی تشکيل کے لئے سیاق و سباق کا تذکرہ یعنی Contextual Information سب سے اہم عنصر ہے، اس سے AI کو بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ کا سوال کس بیک گراؤنڈ کا ہے؟ آپ کا Intent یعنی ارادہ کیا ہے؟ اور آپ کو کس طرح کے جواب کی توقع ہے؟ مثال کے طور پر اگر آپ ChatGPT سے کسی ناول کے پلاٹ کے بارے میں سوال کر رہے ہیں تو اگر آپ اس ناول کے Auther کے بارے میں بھی قدرے تذکرہ کر دیتے ہیں تو ChatGPT آپ کو زیادہ مناسب و موافق تفصیلی جواب دے سکتا ہے۔

اب ہم تینوں عناصر کے بارے میں گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ کیسے ہمیں ان تینوں عناصر Clarity، Precision اور Contextual Information کی اپنے پرامپٹ میں رعایت کرنی ہے جس سے ہمارے اندر AI کو ہدایات دینے کے عمل میں مہارت پیدا ہو سکے۔ یہ Skill یہ صرف یہ کہ ChatGPT بلکہ دیگر سبھی AI ٹولز کے ساتھ مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں، ماں لیجئے ہم ChatGPT سے استفسار کیا:

"Give me some marketing tips.”

"مجھے کچھ مارکیٹنگ کے مشورے دیں۔”

یہ پرامپٹ تو بالکل ایک سادہ اور عام سا ہے، اس میں کوئی مخصوص رہنمائی نہیں دی گئی ہے، ChatGPT کو یہ سمجھنے میں بہت مشکل ہوگی کہ آپ کس طرح کے مارکیٹنگ کا مشورہ چاہتے ہیں، کس انڈسٹری کے لئے یا کس زمرہ کی مارکیٹنگ کا مشورہ چاہتے ہیں،۔

لیکن اب آپ اس پرامپٹ کو دیکھیں:

Can you provide five innovative digital marketing strategies for promoting a new health and wellness app, focusing on social media engagement and user retention

"کیا آپ ایک نئے ہیلتھ اور ویلنس ایپ کو فروغ دینے کے لیے پانچ جدید ڈیجیٹل مارکیٹنگ حکمت عملیاں فراہم کر سکتے ہیں، جو خاص طور پر سوشل میڈیا انگیجمنٹ اور صارفین کی برقرار رکھنے پر مرکوز ہوں؟”

اس پرامپٹ میں "Clarity” ہے کیونکہ ہم نے وضاحت کی ہے کہ ہم "Digital marketing strategies”کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

اس میں "Precision” ہے کیونکہ ہم نے بتایا ہے کہ یہ حکمتِ عملى کس طرح کے پروڈکٹ کے لئے ہے جو کہ ہے: "Health and wellness app” اور ساتھ ہی ساتھ Contextual Information بھی ہے یعنی ہمارا مرکزی میدان کہ ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ ہے "Social media engagement and user retention” اس مثال سے واضح ہو جاتا ہے کہ کیسے ایک بہتر ساخت کا پرامپٹ اے آئی کو بہتر ہدایت دیتے ہوئے مطلوبہ و من موافق رزلٹ حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

آپ بخوبی سمجھ چکے ہوں گے کہ ایک بہتر پرامپٹ کیسا ہوسکتا ہے، یہاں ہم نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ (Clarity، Precision، Contextual Information) تین ایسے عناصر ہیں جو ہمارے پرامپٹ کو ایک اعلی درجے کے پرامپٹ میں تبدیل کرکے بہترین رزلٹ حاصل کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں۔

عملی مشق

پرامپٹ لکھنے کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے عملی مشق بہت ضروری ہے۔ اسی قبیل کے پانچ پرامپٹ نیچے درج کر دیئے گئے ہیں، ان کی مشق کریں اور بذاتِ خود پرامپٹ تشکیل دینے کی کوشش کریں۔

1. ایجوکیشن:

Can you provide five innovative strategies for using gamification in online learning platforms to improve student engagement and retention, focusing on diverse age groups and subject areas

"کیا آپ پانچ جدید حکمت عملیاں پیش کر سکتے ہیں جو آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز میں گیمیفیکیشن کے ذریعے طلبہ کی شمولیت اور یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے موزوں ہوں، مختلف عمر کے گروہوں اور مضامین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے؟”

2. لرننگ:

Can you suggest five creative methods to integrate AI tools into language learning programs, ensuring personalized learning experiences and long-term skill development for users of varying proficiency levels

"کیا آپ پانچ تخلیقی طریقے تجویز کر سکتے ہیں جن کے ذریعے زبان سیکھنے کے پروگراموں میں اے آئی ٹولز کو شامل کیا جا سکے، تاکہ مختلف مہارت کی سطحوں کے صارفین کے لیے ذاتی نوعیت کا تجربہ اور طویل مدتی مہارت کی ترقی یقینی بنائی جا سکے؟”

3. کھیل:

Can you recommend five effective ways to leverage augmented reality (AR) in sports training apps to enhance player performance, focusing on interactive engagement and real-time feedback

"کیا آپ پانچ موثر طریقے تجویز کر سکتے ہیں جن کے ذریعے کھیلوں کی تربیتی ایپس میں آگمینٹڈ ریئلٹی (AR) کا استعمال کیا جا سکے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہو، انٹرایکٹو شمولیت اور حقیقی وقت کی رائے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے؟”

4. کاروبار:

Can you outline five practical approaches to implement sustainable business practices in small-scale industries, focusing on reducing waste and optimizing energy consumption

"کیا آپ پانچ عملی طریقے بیان کر سکتے ہیں جو چھوٹے پیمانے کی صنعتوں میں پائیدار کاروباری طریقوں کو نافذ کرنے کے لیے موزوں ہوں، فضلے کو کم کرنے اور توانائی کے استعمال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے؟”

5. ماحولیاتی تحفظ:

Can you propose five community-driven initiatives to promote eco-friendly living in urban neighborhoods, focusing on waste management, water conservation, and green space development

"کیا آپ پانچ ایسے اقدامات تجویز کر سکتے ہیں جو شہری علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ پر مبنی طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی کی شرکت پر مبنی ہوں، فضلہ مینجمنٹ، پانی کے تحفظ، اور سبز جگہوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے؟”

نتیجہ کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ AI نے آپ کی توقعات کے مطابق جواب دیا یا نہیں۔

پرامپٹ کی دنیا میں آپ کا پہلا قد

پرامپٹ لکھنا ایک ایسا ہنر ہے جو وقت کے ساتھ بہتر ہوتا ہے۔ اوپن اے آئی جیسے ماڈلز کے ساتھ کام کرنے کے لیے، پرامپٹ کو مؤثر اور واضح بنانا بہت اہم ہے۔ اس سبق نے پرامپٹ کی بنیادی تفہیم فراہم کی ہے اور آپ کو یہ سکھایا ہے کہ ایک کامیاب پرامپٹ کیسے لکھا جاتا ہے۔

کیا آپ پرامپٹ لکھنے کی مشق کے لیے تیار ہیں؟ اگلے سبق میں ہم اوپن اے آئی کے بنیادی اصولوں کا جائزہ لیں گے اور یہ سمجھیں گے کہ آپ AI کے ماڈلز کے ساتھ مؤثر طریقے سے کیسے کام کر سکتے ہیں۔

اشتراک کریں

Leave a Comment