قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بنیاد "مردم شماری”

مردم شماری کیا ہے ؟

مردم کے معنی آدمی، انسان ،عام لوگ، اور شماری کا مطلب ہے شمار کرنا یعنی گننا آسان زبان میں اسے لوگوں کی گنتی کرنا کہیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مردم شماری میں صرف لوگوں ہی کو نہیں گنا جاتا بلکہ بہت ساری باتوں کا پتہ لگایا جاتا ہے جیسے کنبہ کی صحیح تعداد، تعلیم، روزگار اور سماجی حالات کی درست معلومات ۔

مردم شماری کا مقصد

مردم شماری ملک کی سماجی، تعلیمی، معاشی اور سیاسی صورتحال کا حقیقی نقشہ ہوتا ہے ۔اس کا مقصد ملک کی آبادی ،تعلیم ،روزگار، رہائش، معاشی حالت، زبان، مذہب اور دیگر سماجی پہلوؤں کے صحیح اعداد و شمار جمع کرنا ہوتا ہے پھر انہیں اعداد و شمار کی بنیاد پر حکومت مختلف منصوبے تیار کرتی ہے اور وسائل کی تقسیم عمل میں لاتی ہے۔

مردم شماری کا آغاز

آزادی سے پہلے اس ملک میں انگریزوں کی حکومت تھی انگریز حاکم کو وائسرائے کہتے تھے ، 1872 میں واسرائے لارڈمیو نے سب سے پہلے آبادی کی گنتی کا لائحہ عمل تیار کیا یہ اس کی ابتدائی شکل تھی اس لیے کئی اعتبار سے نامکمل تھی۔

لارڈ میو کے بعد لارڈ رپن نے 1880 سے 1884 کے درمیان مردم شماری کروائی انگریزوں کے دور میں 1872 سے 1941 کے دوران کل اٹھ دفعہ مردم شماری عمل میں آئی۔

مردم شماری آزاد بھارت میں

اگست 1947 میں جب ملک آزاد ہوا اور ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو مقرر ہوئے تو انہوں نے 1951 میں آزاد بھارت کی پہلی مردم شماری اور ترتیب کے اعتبار سے نویں مردم شماری کروائی اس کے بعد ہر دس سال کے وقفے سے مردم شماری علی الترتیب 1961، 1971 ،1981، 1991، 2001 اور 2011 میں ہوئی البتہ اس کے بعد 15 سالوں تک مردم شماری کا یہ عمل موقوف رہا کیونکہ دس سال کے حساب سے یہ عدد 2021 میں مکمل ہورہا تھا جبکہ اس دوران پوری دنیا میں کرونا کی وبا سے ساری خلقت پریشان تھی بنا بریں یہ عمل 2026تک مؤخر کر دیا گیا ۔

مردم شماری حلقہ بندی کے لئے معاون مردم شماری سے نہ صرف لوگوں کی گنتی معلوم ہوتی ہے بلکہ انتخابی حلقہ بندیوں کا تعین بھی ہوتا ہے یعنی آبادی کو دیکھ کر یہ طے کیا جاتا ہے کہ الیکشن کے لیے کتنے حلقے اور کہاں کہاں ہونی چاہیے۔

مردم شماری کے ذریعے ملک کی اصلی تصویر سامنے آتی ہے اسے دیکھ کر پالیسی بنانے والوں کو مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مردم شماری کے مراحل

فی الحال جو مردم شماری جاری ہے یہ سولہویں مردم شماری ہے جو دو مراحل سے گزرے گا پہلے مرحلے کا اغاز اپریل 2026 سے ہے جس میں گھروں اور اشیاء کی درست معلومات اکٹھا کی جائیں گی ، یہ ستمبر 2026 تک مکمل ہو جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ مارچ 2027 سے شروع ہوگا جس میں آبادی کی گنتی ہوگی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ ذاتوں کی گنتی کا بھی اہتمامِ ہوگا ۔

یہ دنیا کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے۔ اس میں کوئی 36 سوالوں کے جواب 16 زبانوں میں سے کسی ایک زبان کا انتخاب کر کے اسے اپنی موبائل یا لیپ ٹاپ کے ذریعہ دے سکتے ہیں مستحسن امر یہ کہ 16 زبانوں میں اردو زبان بھی شامل ہے مردم شماری کا عملہ اور خرچ سولہویں مردم شماری کے لیے سرکار نے لگ بھگ 34 لاکھ لوگوں کو مقرر کیا ہے، اس عملہ کی سربراہی شری مرتنجے کمار نارائن کررہے ہیں حکومت نے مردم شماری 2027کے لئے 24 11٫718کروڑ کا بجت مختص کیا ہے۔

فرد کی ذمہ داری

سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ مردم شماری کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر درست اور صحیح معلومات درج کرواے۔

مردم شماری کے عمل میں حصہ نہ لینے کے نقصانات

مردم شماری کے عمل سے پیچھے رہ جانے میں سماجی فلاح و بہبود معدوم ہو جائے گی کیونکہ مردم شماری کے ذریعے اسکول، ہسپتال ،سڑکیں، روزگار وغیرہ کے متعلق بھی جانکاری لی جاتی ہے۔

غریب، پسماندہ ،اور اقلیتی طبقات کی ترقی کے لیے پالیسیاں بھی مردم شماری کی بنیاد پر ہی تیار کی جاتی ہیں ۔اب ایسے میں اگر کوئی سماج اس عمل سے پیچھے رہتا تو وہ سماج خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے۔

عبدالمبین محمد جمیل سلفی ایم-اے

عبد-سلمبین-سلفی-Abdul-Mubeen-Salafi

عبد المبین محمد جمیل سلفی (ایم اے)

عبد المبین محمد جمیل سلفی ایک نوجوان اسلامی اسکالر، معروف کالم نگار اور معتبر تعلیمی شخصیت ہیں۔ جامعہ سلفیہ بنارس اور سدھارتھ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے تعلیم و صحافت کے شعبوں میں گہرا اثر چھوڑا ہے۔ "حجاب کی اہمیت وافادیت" جیسی معروف کتاب اور متعدد پمفلٹس کے علاوہ سیکڑوں مضامین لکھ کر انہوں نے عوامی سطح پر علمی و سماجی موضوعات پر روشنی ڈالی ہے۔ تین سال سے زیادہ عرصے سے صحافت کی تدریس کے ساتھ ساتھ، وہ اپنے تحقیقی مضامین اور پراثر تحریروں کے ذریعے قارئین کو متاثر کرتے رہے ہیں۔ ان کا انداز بیاں واضح، دلنشین اور فکری طور پر پرکشش ہے، جو انہیں ورڈپریس بلاگرز اور جدید ذرائع ابلاغ کے لیے ایک مثالی رول ماڈل بناتا ہے۔

Leave a Comment

قلمکارواں

عبد-سلمبین-سلفی-Abdul-Mubeen-Salafi

عبد المبین محمد جمیل سلفی (ایم اے)

مولانا-ابو-العاص-وحیدی-Abul-Aas-Waheedi

مولانا ابوالعاص وحیدی (شائق بستوی)

Aamir-Zafar-Ayyoobi

مولانا عامر ظفر ایوبی

Avatar photo

ڈاکٹر حفیظ الرحمن سنابلی

Avatar photo

ڈاکٹر محمود حافظ عبد الرب مرزا

ڈاکٹر صالحہ رشید

مولانا خورشيداحمدمدنیKhursheed-Ahmad-Madni

مولانا خورشید احمد مدنی

ڈاکٹر-محمد-قاسم-ندوی-Mohd-Qasim-Nadwi

ڈاکٹر محمد قاسم ندوی

Dr-Obaidur-Rahman-Qasmi

ڈاکٹر عبید الرحمن قاسمی

جاوید اختر عمری

error: Content is protected !!