زندگی میں بہت سے کڑوے گھونٹ پینے پڑتے ہیں تب جاکر تعلقات میں مضبوطی اور رشتوں میں استواری آتی ہے
الفت، محبت، احساس ذمہ داری اور دوسروں کے جذبات و احساسات کو سمجھ کر ایک دوسرے کے حقوق کی تکمیل سے رشتے پروان چڑھتے ہیں
آج کے دور میں اگر رشتوں میں ناپائیداری پائی جارہی ہے تو اسکَا اہم سبب خود کو دوسرے سے فائق وبرتر سمجھ کر اپنی بات منوانے کی ضد اور رشتوں کے تقدس واحترام کا فقدان بھی ہے۔
اب لوگ باگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے تعلق کی مضبوط ترین دیوار میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں
اپنا سر کاٹ کے نیزے پہ اٹھاۓ رکھنا
صرف یہ ضد کہ مرا سر ہے تو اونچا ہوگا
تحمل، قوت برداشت، صبر اور بہت حد تک نظر اندازی کے ساتھ زندگی کو خوشگوار اور تعلقات کو استوار کیا جاسکتا ہے
توجہ، محبت، احساس ذمہ داری یہ تعلقات کی مضبوط ترین ڈور ہوتی ہے اگر یہ ڈور کمزور ہوجائے تو رشتوں کے تقدس کو پامال ہونے میں دیر نہیں لگتی
عبدالمبین محمد جمیل سلفی ایم – اے