تغزل کی دنیا سے ہم ہیں بعید
سلف اس سے کرتے تھے نفرت شدید
یہ دور فتن ہیں یہاں لوگوں کے
قساوت میں دل ہیں تو مثل حدید
تلفظ، تکلم، ہو ایسا بلیغ
لکھیں واہ! تیرے رقیب و عتید
ہوئیں باپ بیٹوں کی راہیں جدا
نہیں کچھ تعجب ہے دور جدید
عداوت، شقاوت اور بیگانگی
ہے مفقود لوگوں سے قول سدید
کرے بات جن کی مسخر قلوب
نہیں ملتے اب ایسے رجل رشید
لکھو شعر ایسا کہ پڑھ کر مبین
پکار اٹھے ہر کوئی ھل من مزید