How to install Nastaleeq Font in WordPress Urdu Website
خطِ نستعلیق کیا ہے؟
What is a Nastaleeq Font
خطِ نستعلیق خطِ نسخ اور خطِ تعلیق کا مرکب ہے نیز یہ فارسی فن خطاطی کا ایک مشہور اور خوب صورت ترین خط ہے جس میں عموماً فارسی-عربی حروف تہجی استعمال کرنے والی زبانیں لکھی جاتی ہیں۔
خطِ نستعلیق کا استعمال
What is use of Nastaleeq Font
What is the Languages, nastaleeq font is being used
عصر حاضر میں اس خط کا سب سے زیادہ استعمال اُردو زبان میں ہوتا ہے۔ یہ ایران میں چودھویں اور پندرھویں صدی عیسوی میں پروان چڑھا، بعض اوقات اس خط کو عرب خطاط بھی استعمال کرتے ہیں اور فارسی زبان میں عموماً سرخیوں کو لکھنے کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ اردو زبان کی اکثر و بیشتر تحریریں، اخبارات، کتابیں اور ڈیزائن اسی خط میں لکھے جاتے ہیں۔ نیز کشمیری زبان اور پشتو زبان بولنے والے بھی اس خط کو اپنی تحریر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ماضی میں ترکی زبان بھی اسی خط میں لکھی جاتی تھی اور عثمانی اس خط کو تعلیق کہتے تھے، واضح رہے کہ یہاں فارسی کا مشہور خط تعلیق مراد نہیں ہے، اس خط کو عثمانی "تعلیق قدیم” سے تعبیر کرتے تھے، فارس میں ساسانی سلطنت کے زوال کے بعد اس خط کا استعمال شروع ہوا اور جلد ہی ان کی تحریری روایت میں یہ خط مرکزی اہمیت کا حامل بن گیا۔ چنانچہ اس خط کی مرکزی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایران کی زبانیں (مغربی فارسی، بلوچی، کردی، لوری وغیرہ)، افغانستان کی زبانیں (دری، پشتو، ترکمان، ازبک وغیرہ)، بھارت اور پاکستان کی زبانیں (اردو، کشمیری، سرائیکی، پشتو، بلوچی، کوہستانی وغیرہ) اور چینی صوبہ سنکیانگ کی ترکی الاصل اویغور زبان اس خط کو استعمال کرتی ہیں۔ نیز اب شینا زبان کے لیے بھی تاریخ میں پہلی بار ولایتی نستعلیق سامنے آگیا ہے اور بلتی زبان بھی اسی میں لکھی جا سکتی ہے، جس کو غلام رسول ولایتی نے بنایا ہے۔ اس خط کو تعلیق کا نام دے کر عثمانی خطاطوں نے اپنے فن پاروں میں خوب استعمال کیا اور اسی خط نستعلیق سے دیوانی اور رقعہ جیسے خوبصورت خطوط ایجاد کیے۔ ان تفصیلات سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ خط نستعلیق عربی رسم الخط میں کثیر الاستعمال خطوط میں شمار ہوتا ہے۔ اسے لکھنے کے لیے 5 سے 10 ملی میٹر کے ریش قلم پر مشتمل چھلے ہوئے نرسل سے تیار شدہ قلم اور سیاہی استعمال کی جاتی ہے۔
اردو نستعلیق ویب سائٹ / بلاگ
How to Install Nastaleeq Font in Urdu WordPress Website
اب اس نستعلیق خط کا استعمال بشمول اپنی جملہ اقسام کے ویب سائٹ اور بلاگ پر بھی عام ہو چلا ہے جس میں نفیس نستعلیق اپنے چھوٹے حجم اور سائز کی وجہ سے بکثرت استعمال میں ہے، نیز جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق کا استعمال اگرچہ کہ دونوں جسامت میں نفیس نستعلیق کے مقابلے بڑی ہیں لیکن پھر ان کا استعمال بھی کچھ کم نہیں ہے
نستعلیق خط کیسے نصب کریں؟
How to install Nastaleeq Font in WordPress Urdu Website
یہاں یہ معلومات حاصل کریں گے کہ ورڈپریس پر بنی ہوئی کیسی بھی اردو ویب سائٹ پر نستعلیق فانٹ کیسے نصب یا انسٹال کی جا سکتی ہے؟ اس کا طریقۂ انسٹال کیا ہے کہ جس کے استعمال سے دنیا کے گسی بھی گوشے سے کوئی بھی اسے استعمال کرے تو ویب سائٹ یا بلاگ نستعلیق ہی میں نظر آئے۔
How to install Nastaleeq Font in WordPress Urdu Blog / Website
اس کے انسٹال کا بہت ہیآسان طریقہ ہے ، جسے اختیا کرکے بہت ہی آسانی سے ویب سائٹ پر نستعلیق فانٹ انسٹال کی جا سکتی ہے بس اس کے لئے ہمیں دو چیزوں کی ضرورت ہوگی ایک ہے ورڈ پریس کا پلگ اِن اور دوسری چیز ہے فانٹ اور وہ فانٹ زیادہ بہتر ہے کہ woff فارمیٹ میں رہے.
فانت آرگنائزر Font Organiser
یہ ورڈ پریس کا ایک پلگ اِن ہے جس سے ویب سائٹ کے فانٹ میں رد و بدل لیا جا سکتا ہے ، یہ فی الحال ورڈ پریس کے پلگ اِن اسٹور پر موجود نہیں ہے اسے آپ یہاں سے زِپ فارمیٹ میں پلگ اِن ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں نیز یہاں سے فانٹ ڈاؤنلوڈ کر لیں اور دونوں کو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں کہیں معروف جگہ محفوظ کر لیں تاکہ یاد رہے۔
ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اپنی ویب سائٹ کے ایڈمین ونڈو یعنی ڈیش بورڈ میں جائیں اور پلگ ان آپشن منتخب کر کے اس پلگ اِن کو انسٹال کریں۔
اسے انسٹال کرنے کے لئے Plugin میں جائیں اور Add new کریں۔
اسکے بعد Upload Plugin کو منتخب کریں
اس بعد فانٹ آرگنائزر جو آپ نے Zip فائل ڈاؤنلوڈ کر رکھا ہے اسے منتخب کرلیں۔
منتخب کرنے کے بعد اسے install کر دیں
کچھ ہی سیکنڈ میں پلگ اِن انسٹال ہو جائے گا۔
اس کے بعد اسے Activate کردیں۔
ایکٹیویٹ کرنے کے بعد ویب سائٹ کی سیٹنگ میں جائیں
اور وہاں سے Font Setting منتخب کریں۔
فانٹ سیٹنگ منتخب کرنے کے بعد نمبر ۲ والے آپشن میں Custom Font منتخب کریں اور خالی باکس میں فانٹ کا اپنے من موافق کوئی نام دے کر فانٹ سائز کو نارمل رکھتے ہوئے فانٹ جمیل خوشخطی، نفیس نستعلیق یا جمیل نوری نستعلیق کا woff ورزن جو آپ نے پہلے سے ہی ڈاؤنلوڈ کر رکھا ہے اسے منتخب کریں اور پھر اپلوڈ کردیں
اس کے بعد فورا بعد والا آپشن Known Elements Setting کو منتخب کریں اور سبھی آپشن مثلا body font. H1 , H2, h3 وغیرہ سبھی میں نستعلیق یا جو بھی نام آپ نے دیا ہو اس منتخب کرلیں اور سبھی میں فانٹ سائز کو نارمل کرتے ہوئے Save Changes کر دیں
اس کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل براؤزر کی سیٹنگ میں جائیں اور اس کی پرائیویسی سیٹنگ کو منتخب کرتے ہوئے سبھی کیچ فائل اور کوکیز و سائٹ ڈیٹا کو ایک بار کیلیئر کر دیں
پھر دوبارہ اپنی ویب سائٹ اوپن کریں ، چند سیکنڈ کے بعد آپ کی ویب سائٹ پر نستعلیق فانٹ نظر آنے لگے گی۔
کبھی کبھی ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کی کچھ پوسٹ میں نستعلیق فانٹ نظر نہ آئے تو اس میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں آپ کو بس ایک چھوٹا سا کام کرنا ہوگا مشکل حل ہو جائے گی۔
آپ اپنی اس پوسٹ کو ایڈیٹ کریں جس میں نستعلیق فانٹ نظر نہ آرہی ہو۔ ایڈیٹنگ آپشن میں آپ ویزوول کو منتخب کریں پھر پوسٹ کے مواد کو سلیکٹ آل کریں اس کے بعد وہاں فانٹ کے آپشن سے اپنی فانٹ منتخب کرلیں اس کے بعد پوسٹ کو اپڈیٹ کر دیں۔
اب آپ کی مکمل ویب سائٹ نستعلیق فانٹ میں تیار ہے
Nastaleeq instalation guide step by step