حمد باری تعالیٰ

مالک میرے عطا کر مجھ کو وہ زندگانی

مسرور جس میں دل ہو چہرے پہ شادمانی

 

رنج و الم سے کٹ کر خوشیوں کی انجمن میں

چمکوں میں مثل انجم وہ رات دے سہانی

 

یہ کائنات ارضی محوثنا ہے یارب

سب کی زباں پہ یارب ترا ذکر جاودانی

 

رحمت کی تیرے مولا ہے انتہا نہ کوئی

پھیلی ہوئی ہے ہر سو یا رب تری نشانی

 

حرکت سے باز رہ کر ہو جائیں گے فنا سب

یہ کہہ رہی مسلسل دریاؤں کی روانی

 

ماحول ہے مکدر شادابیاں ہیں عنقا

نفرت کو دھونے والا نازل تو کر دے پانی

 

ہم بھول جائیں جس سے ماضی کی تلخیوں کو

رحمت سے اپنی ہم کو دے دے وہ کامرانی

 

چڑیاں چہک چہک کر پیغام دے رہی ہیں

انسان تو بھی کر لے یہ ذکر پھر زبانی

 

ہر چیز کو فنا ہے ہر شے ہے آنی جانی

قائم ازل سے تو ہے تیری ذات جاودانی

عبد المبین سلفی ✍️

□□□□

عبد-سلمبین-سلفی-Abdul-Mubeen-Salafi

عبد المبین محمد جمیل سلفی (ایم اے)

عبد المبین محمد جمیل سلفی ایک نوجوان اسلامی اسکالر، معروف کالم نگار اور معتبر تعلیمی شخصیت ہیں۔ جامعہ سلفیہ بنارس اور سدھارتھ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے تعلیم و صحافت کے شعبوں میں گہرا اثر چھوڑا ہے۔ "حجاب کی اہمیت وافادیت" جیسی معروف کتاب اور متعدد پمفلٹس کے علاوہ سیکڑوں مضامین لکھ کر انہوں نے عوامی سطح پر علمی و سماجی موضوعات پر روشنی ڈالی ہے۔ تین سال سے زیادہ عرصے سے صحافت کی تدریس کے ساتھ ساتھ، وہ اپنے تحقیقی مضامین اور پراثر تحریروں کے ذریعے قارئین کو متاثر کرتے رہے ہیں۔ ان کا انداز بیاں واضح، دلنشین اور فکری طور پر پرکشش ہے، جو انہیں ورڈپریس بلاگرز اور جدید ذرائع ابلاغ کے لیے ایک مثالی رول ماڈل بناتا ہے۔

Leave a Comment

قلمکارواں

عبد-سلمبین-سلفی-Abdul-Mubeen-Salafi

عبد المبین محمد جمیل سلفی (ایم اے)

مولانا-ابو-العاص-وحیدی-Abul-Aas-Waheedi

مولانا ابوالعاص وحیدی (شائق بستوی)

Aamir-Zafar-Ayyoobi

مولانا عامر ظفر ایوبی

Avatar photo

ڈاکٹر محمود حافظ عبد الرب مرزا

ڈاکٹر صالحہ رشید

مولانا خورشيداحمدمدنیKhursheed-Ahmad-Madni

مولانا خورشید احمد مدنی

ڈاکٹر-محمد-قاسم-ندوی-Mohd-Qasim-Nadwi

ڈاکٹر محمد قاسم ندوی

Dr-Obaidur-Rahman-Qasmi

ڈاکٹر عبید الرحمن قاسمی

جاوید اختر عمری

error: Content is protected !!