کنواروں سے معذرت کے ساتھ!
بِیاہ رَچا لے باؤلے ، بِیاہ تو ہے انمول
بات ہماری مان لے ، جان تو اس کا مول
"کالْھ کریں سو آج کر ، آج کریں سُو اب”
رَنڈوا ہی مر جائے گا ، پَگلے کرے گا کب؟
واعِظ چینخے ، بِیاہ بِنا ، آدھا ہے ایمان
آدھ اَدھورے کیوں رہے؟ کامل کر ایمان
بِیاہ کا لڈو کھائے کے ، جَن جَن دیں اَدھیائے
جو کھائے پچھتائے، جو ، نا کھائے پَچھتائے
کوئی پَچھتاوا نہیں ، سب کا سب بکواس
شادی تو انمول ہے ، بِیاہ رَچا بِندَاس
من میں تُو وِشواش رکھ ، ہر آشَنکا دور
اونچ نیچ کا خوف ہے؟ کھا تُو روز کھجور
بِیاہ رَچا لے پَاؤلے ، بِیاہ تو ہے اَنمول
رَنڈوا ہی مر جائے گا ، جان تُو اِس کا مول
□□□□