آج کی اہم ضرورت "عقل”

تمام مخلوقات پر انسان کی برتری اسکے علم وعقل کی بنا پر ہے

علم کی بنیاد پر انسان فضاؤ‌ں میں اڑرہا ہے اور چاند پر کمندیں ڈال رہا ہے

علم وعقل کو بروۓکار لا نے کی بنیاد پراپنے اطراف کی چیزوں پر پہلے کی بنسبت انسان گرفت مضبوط ہوئ ہے جس سے انسان کی زندگیوں اور روز مرہ کے معمولات میں ایک حیرت انگیز انقلاب سا آگیا ہے

دوریاں سمٹ گئیں اور فاصلے کم ہوگئے برق رفتاری میں تو انسان آواز کو بھی پیچھے چھوڑتا ہوا نظر آرہا ہے . ان تمام ترقیوں کے باوجود انسا ن کو یہ دیکھنا ہے کہ علم کے ساتھ اسکی عقل بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے یا نہیں کیونکہ علم بغیر عمل کے بیکار اور بغیر عقل کے علم کا استعمال نہایت خطرناک ہوتا ہے سائنسی ایجادات نے ایک طرف ہماری زندگیوں کو آسان بنایا ہے تو دوسری جانب بے شمار خطرات کے دروازے بھی وا کردئیے ہیں اس لئے ہمیں سمجھنا کہ آج کی خوشگوار ترقی کے ساتھ جو تباہیاں لاسکتی ہیں سب سے بڑی ضرورت عقل سے کام لینے کی ہے

اب یہاں قدرے توقف اور ادنی سکوت کے ساتھ کوئ سوال کرسکتا ہے کہ عقل ہے کیا ?

تو جان لیں !عقل نام ہے اس قوت متخیلہ کا جو صحیح اور غلط کے مابین تمیز کرنے کا سلیقہ ہمیں دیتی اور یہ بتاتی ہے کہ علم کو عمل میں لانے سے خود اپنے لئے اور غیروں کے کس وقت کیا ثمرہ ملتا ہے

اشتراک کریں