گلہائے عقیدت … جامعہ دار السلام عمرآباد

پیشِ خدمت صد عقیدت، جامعہ دارالسلام
رحمتیں تم پر ہو رب کی، برکتیں ہوں صبح و شام

گوشہائے علم و فن مہکیں تِری آغوش میں
مشرق و مغرب میں پھیلے تیرا تابِندہ پیام

گوشۂ تعلیم ہے تیرا نشانِ امتیاز
گوشہائے علم و فن مقصود تیرا صبح و شام

تیری کوشش کا نتیجہ ہے یقیناً سب عیاں
تیری علمی کاوشوں کا معترف ہر خاص و عام

بندہ "اختر” ہے دعا گو٬ رب اسے کرلے قبول
فضلِ ربی تجھ پہ ہو ہر پل، رہے تو نیک نام

اشتراک کریں