پوچھ لیتے وہ بس …

پوچھ لیتے وہ بس مزاج مرا
کتنا آسان تھا علاج مرا

Fahmi Badayooni Urdu-e-Moalla
فہمی بدایونی (فائل فوٹو)

فہمی کا اصل نام زماں شیر خان عرف پتن خان ہے۔ انکی پیدائش 4جنوری 1952کو ضلع بدایوں کے قصبہ بسولی میں ہوئی، شعر وادب کی دنیا میں فہمی بدایونی کے نام سے مشہور تھے، نئی طرز میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے اشعار سیدھے دل میں اترتے ہیں، انکے اشعار میں درد بھی ہے تڑپ بھی ہے اور طلب بھی ہے۔

منفرد لب و لہجہ کا مقبول شاعر بدایوں کے ان چنیدہ شعراء میں سے ایک جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی ایک الگ شناخت قائم کی۔

اپنی شاعری اور خاص انداز سے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والا یہ شاعر ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پٹواری کی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک کالج میں تدریس کے فرائض انجام دینے کے ساتھ شعر وادب کی زمینی پیمائش کرتے ہوئے بالآخر آج 72 سال کی عمر میں داغ مفارقت دے گیا

تیرے جیسا کوئی ملا ہی نہیں
کیسے ملتا کہیں پہ تھا ہی نہیں

عبدالمبین محمد جمیل سلفی ایم اے

اشتراک کریں