الوداعی نظم برائے طلبہ، صفا شریعت کالج

عظمتِ اسلاف کے اے جانشینو الوداع!

اے عزیزو، دوستو، اے ہم نشینو الوداع!

کلیہ کا بانکپن، اے خوش نبینو الوداع!

اس جہانِ علم و حکمت کے مکینو الوداع!

 

خرمن علم و ہنر کے خوشہ چینو الوداع!

اے ہمارے ساتھیو، اے ہم نشینو الوداع!

☆☆☆☆☆

گلشنِ علمی میں شاداں تھی ہماری زندگی

کس قدر مسرور و فرحاں تھی ہماری زندگی

جذبِ ہاشم سے درخشاں تھی ہماری زندگی

کیف و مستی میں غزل خواں تھی ہماری زندگی

 

خرمن علم و ہنر کے خوشہ چینو الوداع!

اے ہمارے ساتھیو، اے ہم نشینو الوداع!

☆☆☆☆☆

یاد آئیں گے ہمیں استاذ سب پیر و جواں

ہیں ہمارے واسطے یہ سب شفیق و مہرباں

عبدِ واحد، شوقی، خالد اس چمن کے باغباں

یا خدا تو سب کو رکھے زندگی میں شادماں

 

خرمن علم و ہنر کے خوشہ چینو الوداع!

اے ہمارے ساتھیو، اے ہم نشینو الوداع!

☆☆☆☆☆

آج محفل میں یقیناً ہر طرف اِک دھوم ہے

سوچ کے وقتِ جدائی دل مگر مغموم ہے

درد یہ بھی ہے فضا اس ملک کی مسموم ہے

دیکھئے اب قومِ مسلم کس قدر مظلوم ہے

 

خرمن علم و ہنر کے خوشہ چینو الوداع!

اے ہمارے ساتھیو، اے ہم نشینو الوداع!

☆☆☆☆☆

یہ دعا "شائق” کی ہے ہر وقت فرخندہ رہو

امن و راحت سے رہو دنیا میں پائندہ رہو

ماہ و انجم کی طرح تاباں، درخشندہ رہو

زندگی میں سنت و قرآن کے جوئندہ رہو

 

خرمن علم و ہنر کے خوشہ چینو الوداع!

اے ہمارے ساتھیو، اے ہم نشینو الوداع!

☆☆☆☆☆

مولانا-ابو-العاص-وحیدی-Abul-Aas-Waheedi

مولانا ابوالعاص وحیدی (شائق بستوی)

مولانا ابو العاص وحیدی ایک مایا ناز محقق مفکر ادیب و شاعر ہیں اپ نے ہند اور بیرون ہند مختلف سیمینار میں مختلف موضوعات پر جماعت اہل حدیث کی نمائندگی کرتے ہوئے مقالہ پیش کرنے کا شرف حاصل کیا، اپ کا شمار ہندوستان کے چوٹی کے ان علماء میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے طرز فکر اور انداز سے پوری ایک نسل کو متاثر کیا ہے اپ کےسیکڑوں مضامین اور مقالات ملک کے مختلف مجلات میں شائع ہو کر دادِ تحسین حاصل کر چکے ہیں، اپ دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل ہیں وحید الزماں کیرانوی کی طرف نسبت کرتے ہوئے وحیدی لکھتے ہیں، تحقیق و تفتیش درس و تدریس اور نقد و تبصرہ اپ کا خاص میدان ہے۔

Leave a Comment

قلمکارواں

عبد-سلمبین-سلفی-Abdul-Mubeen-Salafi

عبد المبین محمد جمیل سلفی (ایم اے)

مولانا-ابو-العاص-وحیدی-Abul-Aas-Waheedi

مولانا ابوالعاص وحیدی (شائق بستوی)

Aamir-Zafar-Ayyoobi

مولانا عامر ظفر ایوبی

Avatar photo

ڈاکٹر محمود حافظ عبد الرب مرزا

ڈاکٹر صالحہ رشید

مولانا خورشيداحمدمدنیKhursheed-Ahmad-Madni

مولانا خورشید احمد مدنی

ڈاکٹر-محمد-قاسم-ندوی-Mohd-Qasim-Nadwi

ڈاکٹر محمد قاسم ندوی

Dr-Obaidur-Rahman-Qasmi

ڈاکٹر عبید الرحمن قاسمی

جاوید اختر عمری

error: Content is protected !!