آزادی کا گیت

تاریخِ ہند کے پَنٌوں پہ ہے "جہدِ مسلسل” آج کا دن

جبر و غلامی، قید و بند سے "آزادی” ہے آج کا دن

پیار و محبت، یکجہتی کا سبق سکھائے آج کا دن

 

"آج کے دن آزاد ہوئے ہم” گیت یہی دہرائیں گے

آج کے اس پیغام کو ہم اِک دوجے تک پہنچائیں

☆☆☆☆

آج یہ دن آزادی کا ویروں کی یاد دلاتا ہے

دیش پہ جو قربان ہوئے پُرکھوں کی یاد دلاتا ہے

مر کے بھی جو اَمَر بنے، یہ گیت انھیں کے گاتا ہے

 

ہم سب اَمَر جوانوں کی مل چل کر یاد منائیں گے

آج اسی پیغام کو ہم اِک دوجے تک پہنچائیں گے

☆☆☆☆

سونپ ہمیں یہ پیارا گلشن، جو خود تو جگ چھوڑ چلے

برسوں دیکھے سپنوں کی تعبیر ہمیں دی، اور چلے

بولے: اس گلشن میں ہرسُو سچائی کی جوت جلے

 

اس پیارے گلشن میں ہم الفت کی جوت جلائیں گے

آج اسی پیغام کو ہم اِک دوجے تک پہنچائیں گے

☆☆☆☆

گاندھی جی کے آدرشوں کی ایک نئی تفسیر ہے تُو

مولانا آزاد کے دیکھے خوابوں کی تعبیر ہے تُو

آزادی کے متوالوں کی، اِک روشن تقدیر ہے تُو

 

نگری اے ارمانوں کی! تجھے جنت نشاں بنائیں گے

آج اسی پیغام کو ہم اِک دوجے تک پہنچائیں گے

☆☆☆☆

آؤ آؤ ہم سب مل کر یہ عہد و پیمان کریں

کام ہمارے ایسے ہوں جو دیش کی اونچی شان کریں

دیش کی خاطر ہم سب اپنے تن من دھن قربان کریں

 

جوش نیا ہے، نئی امنگ ہے کچھ کرکے دِکھلائیں گے

آج اسی پیغام کو ہم اِک دوجے تک پہنچائیں گے

☆☆☆☆

جاوید اختر عمری

جاوید أختر عمری کا تعلق مئوناتھ بھنجن، اترپردیش سے ہے۔ آپ نے دینی مدارس اور عصری جامعات دونوں سے تعلیم حاصل کی، اور تحقیق، تدریس، ادب و تحریر کے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ اسلامی ادب، سفرنامہ نگاری، اور سیرت و ثقافت جیسے موضوعات پر خامہ فرسائی کے ساتھ ساتھ آپ ڈیجیٹل دنیا میں بھی فعال ہیں۔ عربی، اردو، اور انگریزی زبانوں پر مہارت رکھتے ہوئے بلاگنگ، ویب ڈیزائننگ، اور مواد نویسی کے ذریعے معیاری علمی مواد پیش کرتے ہیں۔ روایت و جدت کے امتزاج سے علم کی خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔

2 thoughts on “آزادی کا گیت”

Leave a Comment

قلمکارواں

عبد-سلمبین-سلفی-Abdul-Mubeen-Salafi

عبد المبین محمد جمیل سلفی (ایم اے)

مولانا-ابو-العاص-وحیدی-Abul-Aas-Waheedi

مولانا ابوالعاص وحیدی (شائق بستوی)

Aamir-Zafar-Ayyoobi

مولانا عامر ظفر ایوبی

Avatar photo

ڈاکٹر محمود حافظ عبد الرب مرزا

ڈاکٹر صالحہ رشید

مولانا خورشيداحمدمدنیKhursheed-Ahmad-Madni

مولانا خورشید احمد مدنی

ڈاکٹر-محمد-قاسم-ندوی-Mohd-Qasim-Nadwi

ڈاکٹر محمد قاسم ندوی

Dr-Obaidur-Rahman-Qasmi

ڈاکٹر عبید الرحمن قاسمی

جاوید اختر عمری

error: Content is protected !!