موضوعات کی دریافت اور اس کا انتخاب کسی بھی تحقیقی مقالہ، مضمون نویسی، یا کسی بھی تخلیقی عمل کا بنیادی و کلیدی حصہ ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں ہم مختلف خیالات، نظریات اور معلومات کو جمع کرتے ہیں اور ان جمع شدہ مواد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مناسب موضوع کا انتخاب کرتے ہیں، انتخابِ موضوع کے بعد اس موضوع پر تحقیقی انداز میں خامہ فرسائی کرتے ہیں۔
سابقہ مضمون "پرامپٹ کے ذریعے پرامپٹ بنانے کا عمل” میں آپ کو یاد ہو گا کہ اس میں ایک خاص موضوع "دوستی” پر مضمون نویسی کے لئے اس موضوع سے متعلق اہم اور ممکنہ نکات کی تعیین کے سلسلے میں چیٹ جی پی ٹی سے مدد لی گئی تھی، چیٹ جی پی ٹی نے جواب میں دس اہم نکات تجویز کئے تھے، آج ہم ان نکات کے ساتھ ساتھ :عنوان” و "موضوع” کی دریافت و انتخاب میں بھی چیٹ جی پی ٹی کا ہی سہارا لیں گے۔ اور اس سلسلے میں ہم سابقہ مضمون میں چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے بتائے گئے سبھی نکات کو مد نظر نظر رکھتے ہوئے ایک پرامپٹ تخلیق کریں گے۔
موضوع کا انتخاب ایک چیلینج
مدارس، کالج و یونیورسٹی کے طلباء ہوں یا عام بلاگ نویس لوگ’ سبھی حضرات کو کہیں نہ کہیں انتخابِِ موضوع میں بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بالخصوص بلاگنگ کے میدان میں کام کرنے والے بلاگر حضرات کے لئے تو یہ عمل مزید چیلنجنگ ہو تا ہے کہ کون سا ایسا موضوع منتخب کیا جائے جو کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی پسند و توجہ کا مرکز بھی ہو اور اچھا ذریعۂ آمدنی بھی ثابت ہو سکے۔
اس کے لئے کچھ ضروری نکات ذہن میں رکھنے ہیں وہ کیا ہیں؟ آج ہم اسی تعلق سے بات کریں گے۔
موضوعات کی دریافت کے طریقے:
جب بھی ہمیں چیت جی پی ٹی کی مدد سے مضمون نویسی کے لئے موضوع دریافت کرنے ہوں تو ہمیں یونہی بنا سوچے سمجھے "عنوان” بتا کر کہ "اس موضوع پر ایک مضمون لکھ دیں” چیٹ جی پی ٹی کو پرامپٹ نہیں دینی ہے، کیونکہ اس طریقے سے لکھوایا گیا مضمون بہت ہی سطحی اور عام ہو سکتا ہے، جو کہ آپ کے لئے بے فائدہ ہوگا۔
لیکن ہاں اس کا ایک خاص طریقہ ہے، چند ایسے نکات اور بنیادی عناصر ہیں جن کی آپ کو اپنے مضمون میں کرنی ضرور ہے۔ خواہ مضمون آپ خود لکھ رہے یوں یا چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے۔ اگر مضمون چیٹ جی پی ٹی سے لکھوا رہے ہیں تو ہرامپٹ میں درج ذیل سات عناصر کی وضاحت لازماً ہی ہونی چاہئے۔
1. مخاطب کا تعین:
آپ کا مخاطب کون ہے؟ یا آپ کن لوگوں کے لئے مواد یا مضمون تخلیق کرنا چاہتے ہیں؟
مثال کے طور پر، چیٹ جی پی ٹی کو آپ بتائیں کہ آپ ٹیکنالوجی کے شوقین افراد، مسافروں، کھانے پینے کے شائقین، کسی مخصوص میدان کے افراد، والدین، طلباء وغیرہ میں سے کس کو معلومات فراہم کرتے ہیں؟
2۔ خدمت کا میدان:
اگر آپ ایک بلاگر ہیں تو واضح کریں کہ آپ کے بلاگ کا عمومی موضوع کیا ہے؟ یا آپ کس میدان میں کام کرتے ہیں؟
مثال کے طور پر اگر آپ کسی آن لائن پلیٹ فارم کے لئے مضمون لکھ رہے ہیں تو ٹیکنالوجی، سفر، طرز زندگی، صحت، تعلیم، فیشن وغیرہ میں سے کس موضوع پر آپ کا بلاگ یا ویب سائٹ مبنی ہے؟
3۔ دلچسپی اور مہارت:
آپ کو کن موضوعات سے دلچسپی ہے؟ یا کس موضوع میں آپ کی مہارت ہے؟ اس کی تعیین سے ایسا مواد بنانے میں مدد مل سکتی ہے جو منفرد و مفید بھی ہو گا اور دلچسپ بھی۔
مثال کے طور پر اگر کوئی شخص "شرعی علوم” میں مہارت رکھتا ہو اس سے مطالبہ کیا جائے کہ "ریاضی کے فلاں مسئلے پر ایک مضمون لکھ دین” جبکہ وہ ریاضی کے بارے میں نہ تو زیادہ جانتا ہے اور نہ ہی اسے ریاضی سے دلچسپی ہے تو وہ کیسے بہتر مضمون لکھ سکتا ہے؟ اس کے بر عکس وہ شخص شرعی علوم سے متعلق ایک بہترین مضمون لکھ سکتا ہے۔
4۔ موجودہ رجحانات:
کیا آپ کسی ایسی چیز کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں جو فی الحال ترینڈ میں ہے یا پھر کوئی ایسا موضوع اختیار کرنا چاہتے ہیں جو دائمی طور پر ہر دور میں اہم ہے؟
"دائمی طور پر اہم” موضوعات جسے انگریزی میں (Evergreen Content) کہتے ہیں اس میں عموماً وہ تمام موضوعات آتے ہیں جو وقت کے ساتھ اپنی اہمیت کھوئے بغیر ہمیشہ کار آمد رہتے ہیں۔ ان کا مواد ایسا ہوتا ہے جو قارئین کے لیے ہمیشہ مفید اور دلچسپ کا مرکز بنا رہتا ہے۔ جبکہ ٹریڈنگ موضوعات وہ ہوتے ہیں جن کے بارے میں لوگ ایک "متعین و خاص وقت” سب سے زیادہ بات کر رہے ہوتے ہیں اس خاص اوقات کے بعد ان کی کوئی وقعت نہیں ہوتی۔ اس نوعیت کے موضوعات سوشل میڈیا، نیوز، اور دیگر پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔
"مستقل و دائمی موضوعات” آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا مواد ہمیشہ کے لئے کار آمد و کار گر رہے اور آپ کی ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک آئے تو اس نوعیت کے مواد پر خصوصی توجہ دیں، اس نوعیت کے مضامین کثرت تعداد کے سبب گوگل پر رینک ذرا مشکل سے ہوتے ہیں، لیکن فائدہ مند بہت ہوا کرتے ہیں، اس کے برعکس ٹرینڈنگ موضوعات کم تعداد میں ہونے کی وجہ سے بہت جلد رینک ہو جاتے ہیں لیکن ظاہر ہے پائیدارنہیں یوتے۔
5 سابقہ بلاگ پوسٹس:
اگر آپ بلاگر ہیں تو آپ نے سابقہ بلاگ پوسٹوں میں کن کن موضوعات کا احاطہ کیا ہے؟ اور ان میں سے کون سی پوسٹیں آپ کے سامعین کے لیے سب سے زیادہ مفید یا دلچسپی کا مرکز رہی ہیں؟ اس کا حوالہ دیں۔
6. مضمون کا فارمیٹ:
یعنی آپ طویل مضامین زیادہ پسند کرتے ہیں، یا اختصار کو ترجیح دیتے ہیں؟ آپ بلاگ کے مضمون میں ویڈیوز، پوڈکاسٹس یا انفوگرافکس جیسے ملٹی میڈیا عناصر کو شامل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں؟ دونوں نوعیت کے مضامین اپنی اپنی جگہ اہم ہوتے ہیں البتہ ایورگرین مضامین طویل اور ٹرینڈنگ موضوعات اکثر بہت ہی مختصر ہوا کرتے ہیں۔
7. ایس ای او اور کلیدی الفاظ:
کیا آپ اپنے بلاگ پوسٹس کے ساتھ ل مخصوص کلیدی الفاظ (Keywords) یا ایس ای او (SEO) حکمت عملیوں کا استعمال کر رہے ہیں؟
یہ سات نکات بہت ہی اہم نکات ہیں جو کسی بھی موضوع کی دریافت و انتخاب میں بہت معاون ہو سکتے ہیں ان سات نکات یا عناصر کی رعایت کریں گے تو آپ کے پاس مواد کی کوئی کمی نہیں رہے گی، اس طریقے سے آپ کے پاس ایسے موضوعات آئیں گے جو آپ کے لئے دلچسپی کا سامان بھی ہوں گے، آپ کی آپ کے مخاطبین کی دلچسپی کا سبب بھی ہوں گے، نیز آن لائن دنیا میں آپ کے بلاگ پر زبردست ٹرافک آتا رہے گا۔
ان سات نکات کو سامنے رکھتے ہوئے مضمون کے لئے عنوان کی تعیین کے سلسلے میں اپنی ذاتی کوشش سے ایک زبردست پرامپٹ بنا سکتے ہیں اگر آپ چاہیں تو اس سلسلے میں چیٹ جی پی ٹی سے بھی مدد لے سکتے ہیں وہ آپ کو ایک زبردست پرامپٹ بنا کر دے دے گا۔
ہفت نکاتی عناصر پر مبنی پرامپٹ
درج بالا سات نکات کو سامنے رکھتے ہوئے جو پرامپٹ بنے گا وہ بالکل حتمی اور زبردست رزلٹ والا پرامپٹ ہوگا، اس پرامپٹ پر غور کریں:
"چیٹ جی پی ٹی! میں اپنے بلاگ کے لیے کچھ زبردست دست موضوعات دریافت کرنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ آپ اس سلسلے میں میری مدد کریں۔ قبل اس کے کہ آپ مجھے کوئی بے ربط سا موضوع تجویز کریں’ میں آپ کو کچھ تفصیلات بتانا چاہتا ہوں۔ میرے مضمون کے عام مخاطب "ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنے والے” لوگ ہیں جو "ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بنیادی اصول اور جدید رجحانات” سیکھنا پسند کرتے ہیں۔ میرے بلاگ کا موضوع "آن لائن مارکیٹنگ” ہے اور میں زیادہ تر "مارکیٹنگ کی بنیادی عناصر” پر مضمون لکھتا ہوں۔ "مواد کی تخلیق، بلاگنگ اور AI ٹولز کی ریسرچ اور ان کے استعمال پر غور کرنا” یہ میری مہارتوں میں شامل ہے۔ مہربانی کرکے مجھے اپنے نئے بلاگ کے مواد کے لیے مفید ترین اور ٹرینڈنگ موضوعات تلاش کرنے میں مدد کریں۔ آخری بلاگ جو میں نے لکھا ہے وہ "گیارہ ایسے AI ٹولز کے بارے میں ہے جو مواد تخلیق کرنے میں مدد کر سکتے ہیں”۔ کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں کہ میں اپنے نئے مضمون کے لیے "تازہ ترین ٹرینڈنگ سے موضوعات” میں سے کون سا موضوع منتخب کروں؟ مضمون تقریباً 3000 یا اس سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔”
"Hey ChatGPT, I want to do some brainstorming topic ideas for my Blog writing. I am seeking your help for the same. I would like to give you some details before you give me any random suggestion. My target audience is Digital Marketing aspirants who love to learn its core and trends. Let me tell you that my Blog niche is Online Marketing and I write mostly on marketing hacks. You can consider my expertise are content creation, blogging, and Al tools research and use. Kindly help me to find the latest trending topics for my new blog writing. The last blog I’ve written is about 11 Al tools that can help you creating your content in a snap. And I do write long form articles of around 3000 words or more.”
اس پرامپٹ میں "جلی عبارتوں” کو اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل کر سکتےہیں، مضمون کی دریافت کے لئے اس پرامپٹ کو استعمال کریں گے تو آپ کو آپ کے مضمون کے لئے زبردست اور عقل کو حیران کر دینے والے موضوعات مل سکتے ہیں۔
نتیجہ:
موضوع کا انتخاب ایک اہم قدم ہے جس پر آپ کی تحقیق یا تخلیقی عمل کی کامیابی کا دار و مدار ہوتا ہے۔ اسی لیے اس مرحلے پر احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ موضوع کے انتخاب کے لئے اوپر مذکور سات عناصر کی مکمل رعایت کریں اس طریقے سے آپ کو زبردست موضوعات مل سکتے ہیں۔