قومی اہلیتی امتحان ( نیٹ و جے آر ایف) ایک مقابلہ جاتی امتحان ہے جو کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ملحق بہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے اردو سمیت 82 مضامین کے لیے سال میں دو بار منعقد کیا جاتا ہے،اس امتحان کو پاس کرنے کے بعد امیدوار جونیئر ریسرچ فیلو یا اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوسکتے ہیں۔
وہ امیدوار جو اس امتحان کو پاس کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے لازم ہےکہ وہ اپنی تیاری کے لیے کتابوں کا صحیح انتخاب کریں، یہاں پر ہم اردو مضمون کی تیاری کے لیےمطلوبہ کتابوں سے متعلق چند نکات پر گفتگو کریں گے جن کی رعایت ہر امیدواروں کو ضرور کرنی چاہیئے۔
اس امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اردو مضمون کی کتابوں کے بارے میں تفصیل جاننے کے لیے اس مضمون کو آخر تک پڑھیں۔
یو جی سی نیٹ اردو کی تیاری کے لیے تجویز کردہ کتابیں
نیٹ کی تیاری کے لیے ایسی کتابیں در کار ہوا کرتی ہیں جوکہ پورے نصاب پر محیط ہوں نیز جس میں تمام جزئیات کا مکمل استیعاب کیا گیا ہو ،لیکن بسا اوقات وسائل کی کمی کے سبب ایسی کتابوں کا دستیابی ایک مشکل و دقت طلب امر ہوا کرتا ہےلہذا مضمون کے اس حصے میں ہم اسی تعلق سے چند نکات پرگفتگوکریں گے اور ایسی کتابوں کی نشاندہی کریں گے جو تیاری کے لیے موزوں و مناسب بھی ہوں اور ماکیٹ میں دستیاب بھی، کتابوں کا انتخاب کرنے سے قبل ضروری ہے نیٹ کے اردو مضمون کے نصاب کا بغور مطالعہ کر لیا جائے اور بہتر یہ ہے کہ اسی نصاب کی روشنی میں کتابوں کو منتخب کیا جائے۔
Check UGC NET Urdu Syllabus from here
یو جی سی نیٹ کے لئے تیار کردہ کتابوں کی اہمیت
اردو إضمون یا کسی بھی مضمون کی تیاری اور بہتر نمبر حاصل کرنے کے لیے امیدواروں کے لیے کتابیں بہت ضروری ہیں، یو جی سی نیٹ امتحان اردو مضمون کی تیاری کے لیے جو کتابیں ترتیب دی گئیں ہیں وہ کتابیں بھی افادیت سے خالی نہیں ہیں ان کی بھی ایک اہمیت ہے، ان کتابوں کی چند خصوصیات یہ ہیں:
- کتابیں امیدواروں کو امتحان کے پورے نصاب کا احاطہ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
- کتابیں تازہ ترین اپ ڈیٹس کے ساتھ مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں جو امیدواروں کو تازہ ترین نصاب کے مطابق اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔
- امیدوار پچھلے سال کے پرچوں اور فرضی ٹیسٹوں والی کتابوں کا استعمال کرکے امتحان کے انداز سے واقف ہوں گے۔
- کتابیں امتحان کے لیے اہم روڈ میپ کی تفصیلی وضاحت فراہم کرتی ہیں۔
اردو مضمون کی کتابوں کے انتخاب کےلیے درج ذیل ٹیبل ملاحظہ کریں:
کتابوں کے نام مع مرتبین | ناشرین | مشمولات |
---|---|---|
گیسوئے اردو برائے یو جی سی نیٹ ، جے آر ایف نیز ریاستی سطح کے جملہ اہلیتی امتحانات مؤلفین: عبد الواحد و غزالہ فاطمہ | ارمان پبلیکیسن | یہ کتاب NTA UGC NET کے تازہ ترین نصاب کے مطابق لکھی گئی ہے۔ اس میں دس پر اکائیوں پر مشتمل جامع انداز میں جملہ مواد کااحاطہ کیا گیا ہے اور تفصیلی حل کے ساتھ پچھلے سال کے سوالنامے بھی شامل ہیں۔ |
این ٹی اے، یو جی سی نیٹ، جے آر ایف، اردو 2020 – 2029 حل شدہ سوالنامے مرتبین: پروفیسر شہزاد انجم و محمد نوح صدیقی | کِرنس | یہ کتاب NTA UGC NET اردو کے 2010 سے 2019 کے سوالناموں پر مشتمل ہے اور ان کے تفصیلی حل فراہم کیے گئے ہیں، امیدوار پچھلے سالوں کے سوالیہ پرچوں کی مشق کے لیے اس کتاب کا استعمال کر سکتے ہیں۔ |
یو جی سی نیٹ اردو گذشتہ سالوں کے سوالنامے UGC NET Urdu Previous Years’ Papers | آر گپتا | اس کتاب میں UGC NET اردو کے پچھلے سالوں کے سوالناموں کے تفصیلی و تو ضیحی حل موجود ہیں۔ |
یو جی سی نیٹ اردو پیپر ۲ مرتبین: ڈاکٹر ایم ایس انصاری و ایم ارشد انصاری | آر کپتا | اس کتاب کو نصابی کتاب کا مطالعہ مکمل کرنے کے بعد UGC NET اردو کے لیے بطور حوالہ کتاب استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہر باب کے آخر میں تازہ ترین پیٹرن کے مطابق متعدد انتخابی سوالات فراہم کیے گئے ہیں۔ |
ضیائے اردو، برائے UGC NET / SET JRF مرتب: ضیاء المصطفیٰ مصباحی | آسی بک سینٹر | یہ UGC NET اردو کتابوں میں سے ایک بہترین معروضی نوعیت کی کتاب ہے۔ امیدوار سوالات اور جوابات کی مشق کے لیے اس کتاب کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ |
اردوئے معلیٰ برائے TGT/ PGT / GIC لکچرار NTA UGC NET JRF مختصر نوٹ مرتبین: شبانہ بتول و زائر حسین ثالثی | نعیم بک سیلر مئوناتھ بھنجن | اس کتاب میں یو جی سی نیٹ اردو مضمون سے متعلق نوٹس فراہم کرائے گئے ہیں، اس کتاب کو بطور حوالہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ |
منارِ اردو مرتب: ضیاء المصطفیٰ مصباحی | آسی بک سینٹر | اس کتاب کو تمام مسابقاتی امتحانات خصوصاً یو جی سی نیٹ اردو کے لیے بطور حوالہ کتاب استعمال کیا جا سکتا ہے |
یو جی سی نیٹ اردو مضمون کے لئے بہترین مواد
مندرجہ بالا کتابیں امیدواروں کو اس موضوع کےمتعلق بنیادی معلومات فراہم کرنے میں مدد تو ضرور کریں گی تاہم امتحان میں اچھا رینک یا اسکور حاصل کرنے کے لیے اتنے پر ہی اکتفا کافی نہیں ہے، امیدواروں کو چاہیے کہ مزید مطالعاتی مواد کو بھی تلاش کرنے کی ضرورکوشش کریں جو کہ نصاب کے تمام جزئیات پر مشتمل ہوں، ایسے جملہ مواد کا بروقت مراجعہ از حدضروری ہے تاکہ اچھی طرح سے مشق ہو جائے، مکمل نصابی موادکے مراجعہ کے بغیر طلبہ کے ذہن سے اہم نکات اوجھل رہ سکتے ہیں، نتیجہ کے طور پر امتحان کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لہذا یہ ضروری ہے کہ امیدوار مطالعہ کےجملہ مواد کا اچھی طرح سے مراجعہ کریں۔
یو جی سی نیٹ اردو تیاری کے نکات
یو جی سی نیٹ اردو تیاری کے لئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
- پچھلے سالوں کے پیپرزکی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ پوچھے گئے سوالات کا جائزہ لیتے ہوئے ان سوالات کی روشنی میں اپنی تیاری کو اس کے ساتھ ہم آہنگ کرسکیں
- ٹائمر کے ساتھ مشق کریں اور بروقت مراجعہ کے لیےگروپ کی شکل میں مشقی سوالات کریں اور جوابات تیار کریں
- نصابی کتابیں پڑھتے ہوئے خود ساختہ نوٹ بنائیں
کتابوں کی مطلوبہ صفات
اردومضمون کی کتابیں خریدتے وقت یاد رکھنے والی اہم باتیں:
اس امتحان کے لیے اردو مضمون کی کتابیں خریدنے سے پہلے امیدواروں کو کچھ اہم عوامل پر غور کرنا چاہیے۔
- امیدواروں کو چاہیے کہ اردو کے تازہ ترین امتحان کے پیٹرن اور نصاب کے مطابق ہی کتابیں خریدیں
- کتابوں میں تمام اہم موضوعات اور مواد کے سبھی جزئیات کی شمولیت ہونی چاہیے
- ہمیشہ کتاب کے تازہ ترین ایڈیشن کو اولیت دیں جس میں حالیہ پیش رفت اور تازہ ترین مواد شامل ہو۔
- ایسی کتابوں کا انتخاب کریں جس میں امتحان کی تیاری کے لیے پریکٹس پیپرز، پچھلے سال کے پیپرز، اور مشقی ٹیسٹ شامل ہوں۔
- کتاب کے مواد اچھی طرح سے منظم، واضح طور پر لکھے ہوئے ہوں تاکہ سمجھنے میں آسان ہو
حرفِ آخر:
ہم امید کرتے ہیں کہ یو جی سی نیٹ مقابلہ جاتی امتحان کے اردو مضمون کی کتابوں کی انتخاب پرمشتمل یہ مضمون امیدواروں کو اردو مضمون کے لیے بہترین مواد حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا، اس مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کی ہر ممکن کوشش کرنے والے امیدواروں کی حق میں اردوئے معلٰے کی جانب سے نیک خواہشات