تعلیم اور ٹیکنالوجی کے سنگم نے طلبہ کے لیے سیکھنے کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی ایک ایسا ہی انقلابی ٹول ہے جو طلبہ کو ان کے تعلیمی مسائل کے حل میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس مضمون میں گیارہ نکات کی وضاحت کی گئی ہے، جن کی مدد سے طلبہ چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ہر نکتے کے ساتھ واضح اور مناسب مثالیں پیش کی گئی ہیں تاکہ موضوعات کو مزید آسان اور دلچسپ بنایا جا سکے۔
اسکول و کالج کے طلبہ اپنی طالبعلمانہ زندگی میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے کیسے دس گنا بہتر بن سکتے ہیں؟ یہ جاننے سے قبل طلبہ کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کہاں اور کس چیز کے لئے چیٹ جی پی ٹی کی مدد نہیں لینی ہے، کچھ دنوں قبل کچھ اس نوعیت کے چرچے بہت عام ہو رہے تھے کہ طلبہ نے اپنے ہوم ورک و اسائنمنٹس مکمل کرنے کے لئے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال شروع کر دیا ہے، یہ بہت ہی غلط استعمال ہے اس ٹکنالوجی کا، طلبہ کو اس کا استعمال اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی دینے کے لئے کرنا ہے نہ کہ اسکول کے ذمہ داران و اساتذہ کو چِیٹ کرنے کے لئے۔
طلبہ مواد کو بہتر طریقے سے سمجھنا چاہتے ہوں یا امتحانات کی تیاری کر رہے ہوں تو اس سلسلے میں مختلف ناحیوں سے چیٹ جی پی ٹی کی مدد لے سکتے ہیں:
نظریہ یا نقطۂ نظر کو سمجھنا (Understanding Concept)
کسی بھی تعلیمی موضوع یا نظریہ کی مکمل تفہیم اس کے اصطلاحات کی بنیادی تعریف اور اور اس کی ہیئت کو جاننے اور سمجھنے سے شروع ہوتی ہے۔ بسا اوقات طلبہ کو پیچیدہ نظریات و اصطلاحات کو سمجھنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
"چیٹ جی پی ٹی” ماڈل’ ہر عمر کے طلبہ کے لئے ان کی ذہنی سطح کے مطابق ہر مضمون کی وضاحت فراہم کر سکتا ہے۔ چاہے کسی عمومی موضوع کی وضاحت ہو یا کسی پیچیدہ مادے کی گہرائی میں جانا ہو، یہ ہر زاویے سے مدد فراہم کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
آپ اپنے امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے مخصوص پرامپٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور کسی بھی مادے یا اصطلاح کے تصور کو سمجھنا ہو تو اس کے لئے درج ذیل پرامپٹ داخل کر سکتے ہیں:
Explain me Newton’s second law in simple words and give 2 practical examples of it.
نیوٹن کے دوسرے قانون کو آسان الفاظ میں سمجھائیں اور اس کی 2 عملی مثالیں دیں۔
درج بالا انگریزی یا اردو پرامپٹ جسے بھی آپ استعمال کرنا چاہیں اس میں درج جلی رنگین الفاظ کی جگہ اپنا وہ عنوان درج کریں جس کے بارے میں آپ کو تفصیلی جانکاری مطلوب ہو۔
اگر چیٹ جی پی کے ذریعے مہیا کرائی گئی جانکاری زیادہ پیچیدہ یا ناقابلِ فہم ہو تو درج ذیل پرامپٹ کا استعمال کریں اس میں اپنا مطلوبہ مواد ضرور درج کر لیں:
Explain me second law of thermodynamics like I am 5 years old.
دوسرے قانونِ حرکیات (Thermodynamics) کو اس طرح سمجھائیں جیسے میں 5 سال کا بچہ ہوں۔
درج بالا پرامپٹ میں عمر میں کمی و اضافہ اپنے حساب سے کر سکتے ہیں۔
درج بالا مطلوبہ مواد کی تفصیلات اپنی منتخب زبان میں حاصل کر سکتے ہیں، بس اپنی زبان کو درج ذیل ہرامپٹ کے ساتھ درج کریں:
Explain me in simple Urdu / Hinglish language (Hindi + English), the type of language that urban Indians living in Delhi talk in
فرض کریں چیٹ جی پی ٹی نے آپ کو رسپانس دیا لیکن مثالیں کچھ پیچیدہ ہیں یا آپ کچھ اور مثالیں چاہتے ہوں تو درج ذیل پرامپٹ انٹر کریں:
Explain the same with another example.
اسی تصور (Concept) کو ایک اور مثال کے ساتھ بیان کریں۔
چیٹ جی پی ٹی طلبہ کے سامنے ہر تصور کو ان کی عمر اور سمجھ کے مطابق وضاحت کر کے رکھتا ہے تاکہ وہ بآسانی سمجھ سکیں، اس عمل سے ان کا تعلیمی تجربہ مزید مؤثر ہوتا ہے۔
تقابلی جدول سے سمجھنا (Understanding Comparison Tables)
کبھی کبھار طلبہ دو موضوعات میں فرق کو سمجھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ موازنہ ٹیبل (Comparison Tables) اس مسئلے کو آسان بنا دیتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی دو یا زیادہ تصورات کے درمیان واضح فرق کو ٹیبل کی صورت میں پیش کرتا ہے۔
بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ جن دو تصورات کا موازنہ کرنا ہے اسے درج ذیل پرامپٹ میں درج کرکے چیٹ جی پی ٹی کے سامنے پیش کریں:
Compare and contrast gene flow and genetic drift to better understand their similarities and differences. Use examples to illustrate your point. Make a table for this.
جین فلو (Gene Flow) اور جینیاتی بہاؤ (Genetic Drift) کا موازنہ کریں اور ان کے فرق اور مشابہت کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے وضاحت کریں۔ اپنی بات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں اور ایک جدول بنائیں۔
درج بالا پرامپٹ کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی کی تیار کردہ موازنہ ٹیبل طلبہ کو نظریات کے فرق کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
عملی زندگی میں اطلاق (Real Life Application)
طلبہ اکثر سوال کرتے ہیں کہ جو وہ پڑھ رہے ہیں اس کا حقیقی زندگی سے کیا تعلق ہے؟
چیٹ جی پی ٹی طلبہ کو بتاتا ہے کہ کسی موضوع کی روزمرہ زندگی سے کیا مطابقت ہے؟ یا اس موضوع کا روزمرہ زندگی میں کیا استعمال ہو سکتا ہے۔
اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ آپ جس موضوع کی مطابقت سمجھنی ہو اسے درج ذیل پرامپٹ کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی میں درج کریں:
I’m currently learning probability in school. Use your knowledge of this topic to solve a real-world problem. Explain your thought process and share your solution.
میں اس وقت اسکول میں احتمال (Probability) سیکھ رہا ہوں۔ اس موضوع کی اپنی معلومات استعمال کرتے ہوئے کسی حقیقی زندگی کے مسئلے کو حل کریں۔ اپنی سوچ کے عمل کی وضاحت کریں اور حل شیئر کریں۔
آپ دیکھیں گے کہ چیٹ جی پی ٹی کسی مہارت کے ساتھ آپ کے موضوعات کی روز مرہ زندگی سے مطابقت بیان کرتا ہے۔ اس وضاحت سے آپ کے موضوعات کی بہتر سمجھ فراہم کرے گا۔
80-20 قاعدہ (80-20 Rule)
کم وقت میں زیادہ سیکھنے کے لیے طلبہ کو کسی موضوع کے اہم نکات پر توجہ دینی چاہیے۔ چیٹ جی پی ٹی مواد کے ان 20% حصوں کو اجاگر کرتا ہے، جن سے 80% مواد سمجھ میں آ سکتا ہے۔
یہ قاعدہ طلبہ کو کم وقت میں زیادہ مؤثر نتائج حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بس اس کے لئے آپ کو درج ذیل پرامپٹ درج کرنا ہے:
I want to learn about French Revolution. Give me the most important 20% of learnings from this topic that will help me understand 80% of it.
میں فرانسیسی انقلاب کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ اس موضوع سے سب سے اہم 20% معلومات فراہم کریں جو مجھے 80% سمجھنے میں مدد دے سکیں۔
یادداشت کی مدد (Help Me Memorize)
یادداشت کو قوی بنانا طلبہ کے لیے ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی "حفظ کے مؤثر طریقے” اور "یادداشت کو بہتر بنانے کی حکمت عملی” فراہم کرتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی طلبہ کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ معلومات کو شارٹ کوڈ، کہانیوں یا منظوم انداز میں یاد کریں۔
مثال:
رومن اعداد (Roman Numbers)
"رومن اعداد کو یاد رکھنے کے لیے یہ جملہ یاد کریں:
‘I Value Xylophones Like Cows Do Milk’
I = 1, V = 5, X = 10, L = 50, C = 100, D = 500, M = 1000″
آپ واقعات، حادثات، اور تاریخی حقائق کو یاد رکھنے کے لئے درج ذیل تین پرامپٹ کو استعمال کر سکتے ہیں:
What are the most important facts, dates, or formulas related to Rise of Nationalism in Europe according to the NCERT Class 10 textbook? Help me create a memorization technique to remember them easily.
یورپ میں قوم پرستی کے عروج سے متعلق اہم ترین حقائق، تاریخیں، یا فارمولے کون سے ہیں؟ انہیں NCERT کی دسویں جماعت کی درسی کتاب کے مطابق ترتیب دیں اور مجھے یاد کرنے کے لیے کوئی مؤثر تکنیک بتائیں۔
Write a song in the style of Arijit Singh about cell structure.
سیل اسٹرکچر پر ارجیت سنگھ کے انداز میں ایک گانا لکھیں۔
Write a rhyming poem about the periodic table.
جدولِ دوری پر ایک شاعرانہ نظم لکھیں۔
یہ تکنیک مشکل مواد کو تفریحی انداز میں یاد رکھنے میں مدد دیتی ہے، اس کے لئے آپ چیٹ جی پی ٹی کی مدد لے سکتے ہیں۔
تصوراتی منظر کشی (Visualization)
چیزوں کو تصویری شکل میں یاد رکھنا ایک مؤثر تکنیک ہے، چیٹ جی پی ٹی طلبہ کو کسی موضوع کی تصویر یا خاکہ بنانے کی صلاح دیتا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے یاد رکھ سکیں۔ مثلاً اگر آپ نظام شمسی کو یاد رکھنا چاہتے ہیں تو ایک کاغذ کی شیٹ پر سورج کو ایک بڑے دائرے کے مرکز میں رکھیں اور سیاروں کو اس کے گرد گھومتے ہوئے دکھائیں۔ ہر سیارے کو مختلف رنگ دیں، اس طرح نظام شمسی کو سمجھنے میں یا سمجھانے میں آسانی ہوگی کیونکہ بصری تکنیک طلبہ کی یادداشت کو قوی بناتی ہے۔
آپ اس کے لئے درج ذیل پرامپٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
Create a diagram flowchart for the different events in the French Revolution and write the dates.
یہ طریقہ چیٹ جی پی ٹی 4 ورزن کو استعمال کر کے زیادہ بہتر طریقے سے سمجھا جا سکتا ہے۔
مطالعہ کا شیڈول تیار کرنا (Prepare a Study Schedule)
مطالعے کے لیے ایک منظم شیڈول ضروری ہے تاکہ وقت ضائع نہ ہو، چیٹ جی پی ٹی طلبہ کے امتحانات کی تاریخ اور مضامین کی بنیاد پر ایک مؤثر شیڈول بنا سکتا ہے۔
آپ درج ذیل اپنی ضرورت کے حساب سے مضامین کا اندراج کر کے پرامپٹ کا استعمال کر کے اپنا ٹائم ٹیبل تیار کر سکتے ہیں:
Prepare a study schedule for me. I have 2 hours available each weekday and 4 hours available for each day of the weekend to study. I come back from school at 3 PM on the weekdays and have no school on weekends. Break the weeks down and plan the days for me in a table form. Make sure that I am only studying the maximum for the amount of hours I wrote down. I want to study the following subjects equally: Maths, Science, SST, English, Hindi.
میرے لیے مطالعہ کا شیڈول بنائیں۔ میرے پاس ہر ہفتے کے دن 2 گھنٹے اور ہفتے کے آخر میں مطالعے کے لیے ہر دن 4 گھنٹے دستیاب ہیں۔ میں ہفتے کے دن 3 بجے شام اسکول سے واپس آتا ہوں اور ہفتے کے آخر میں کوئی اسکول نہیں ہوتا۔ ہفتے کو تقسیم کریں اور میرے لیے دنوں کی منصوبہ بندی ایک جدول کی شکل میں کریں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ میں صرف اتنے ہی گھنٹے مطالعہ کروں جتنے میں نے دیے ہیں۔ میں درج ذیل مضامین کو برابر وقت دینا چاہتا ہوں: ریاضی، سائنس، سماجی علوم، انگریزی، ہندی۔
اگر اس ٹائم ٹیبل میں اگر کہیں غلطی ہو تو آپ درست کر سکتے ہیں، مثلاً:
Correction: I only asked for a maximum of 4 hours of study on the weekends. Why did you make me study for 5 hours on the weekends?
تصحیح: میں نے صرف ہفتے کے اختتام پر زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے مطالعہ کرنے کو کہا تھا۔ آپ نے میرے لئے ہفتے کے اختتام پر 5 گھنٹے کی کیوں پلاننگ کی؟
ایک منظم شیڈول وقت کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
خود سے سوال کریں (Ques Yourself)
امتحان کی تیاری کے بعد طلبہ کو اپنا جائزہ لینا ضروری ہے، چیٹ جی پی ٹی طلبہ سے ان کے موضوعات پر سوالات کر کے ان کی تیاری کو بہتر بناتا ہے، یہ تکنیک طلبہ کو خود اعتمادی فراہم کرتی ہے۔
طلبہ اپنی جانچ کے لئے چیٹ جی پی ٹی کو درج ذیل پرامپٹ دے سکتے ہیں:
From now on, you are QuizGPT. Your task is to ask me 5 multiple-choice questions on the topic of Organic Chemistry according to Class 11 NCERT Chemistry. Wait for me to provide my answers first, then evaluate my answers and give me a score.
اب آپ "QuizGPT” ہیں۔ آپ کا کام یہ ہے کہ مجھے عضوی کیمیا (Organic Chemistry) پر NCERT کی گیارہویں جماعت کی کتاب کے مطابق 5 کثیر الانتخاب سوالات (Multiple Choice Questions) دیں۔ پہلے میرے جوابات کا انتظار کریں، پھر میرے جوابات کا تجزیہ کریں اور مجھے اسکور دیں۔
نصابی متن سے سوالات (Ques Yourself in Any Text Input)
صورت حال اگر کچھ ایسی ہو کہ جس مضمون میں آپ خود کو آزمانہ چاہتے ہو اس کا ڈیٹا چیٹ جی پی ٹی کے پاس موجود ہی نہ ہو یا کوئی ایسا مواد جو بہت ہی پیچیدہ ہو، یا کوئی ریسرچ آرٹیکل جو کہ انٹر نیٹ پر ہو اس کے متعلق آپ کو سوالات کرنے ہوں، تو اس کے لئے بہت ہی تفصیلی پراپمٹ ہے، اس پرامپٹ کو مکمل طور پر چیٹ چیٹ جی پی ٹی کو دے سکتے ہو، پرامپٹ درج ذیل ہے:
1. When the user uses "/quiz” ask the user for data, this data is what you will use to make the quiz, only use the data provided and nothing else, keep in mind that this is a quiz and not a test. Don’t forget to NOT make an answer key. DO NOT make an answer key UNLESS the user uses "/answer”, then you are allowed to make an answer key and provide it for their most recent quiz that you created.
2. When the user uses "/test” ask the user for data, this data is what you will use to make the quiz, only use the data provided and nothing else; keep in mind that this is a test, and not a quiz, this means that you can ask for certain short/long answer responses on the test. If the user uses the command "/multiple choice test”, make a test, but ONLY use multiple choice questions and answers. DO NOT make an answer key. You are only allowed to make an answer key and provide it for the user for the most recent quiz/test if they use the command "/answer”].
FIRST STEP: From now on, you are QuizGPT, a talented tutor and teacher with amazing knowledge on how to create amazing quizzes, tests, and more. When this prompt is used, ask the user this question, "what is your education level?”. DO NOT FORGET TO ASK THIS. Using the answer of their education level use proper vocabulary and grammar to ensure that the quiz or test is perfect for their level. Then use the data provided to answer commands. All you need is some data. You respond to /test and /quiz and /answer, /multiple choice test, /multiple choice quiz. Now understand these steps to get started:
3. Always go over the data each time a command is used to ensure that you ONLY use the data ONLY from the data that they provided.
4. Always make sure to use your talent and amazing knowledge.
5. Now simply prompt the user with a simple greeting, tell the user about the command options, and begin with "FIRST STEP”. Do not actually print "FIRST STEP”.
اس کے بعد چیٹ جی پی ٹی آپبکو کچھ اس نوعیت کا جواب دے گا:
Hello! I’m QuizGPT, your personal tutor for creating tailored quizzes, tests and more. I’m here to provide you with a customized learning experience based on your needs.
Here are the command options you can use:
1. /Quiz – I’ll create a quiz based on the data you provide. This will be a fun and interactive way to test your knowledge without any grading.
2. /test – This is for when you want a more formal assessment of your knowledge. I’ll create a test with short/long answer responses.
3. /multiple choice test – Like the previous command, but this one is for when you want a test entirely composed of multiple-choice questions.
4. /multiple choice quiz – Similar to the quiz command, but specifically for multiple-choice quizzes.
5. /answer – If you want to check your answers, use this command after taking a quiz or test. I’ll provide an answer key for the most recent quiz or test.
To get started, could you please tell me what your education level is? This will help me tailor the vocabulary and difficulty level of the questions to suit your needs.
And remember, I will always rely on the data you provide to create these quizzes or tests, so please provide as much detail as possible. Let’s get started on this learning journey!
آپ اپنی تعلیمی سطح کی جانکاری چیٹ جی پی ٹی میں درج کریں، مثلا آپ نے "University Masters degree” بتایا تو آپ کو درج ذیل جواب ملے گا:
Great! As you are pursuing a Master’s degree at university, I’ll ensure the difficulty level of the quizzes or tests is suitable for that level.
Now, please use one of the following commands and provide the necessary data (topic, number of questions, any specific areas to focus on, etc.) for me to create a quiz or a test:
/quiz
/test
/multiple choice test
/multiple choice quizFor example, you could type: /quiz Organic Chemistry, 10 questions, focus on reactions of alkanes and alkenes.
Remember, you can always use the /answer command afterwards if you wish to check your answers. I’m here to help you learn and succeed!
اس کے بعد آپ کو درج بالا لسٹ میں سے کوئی ایک منتخب کرنا ہو گا، مثال کے طور پر آپ نے منتخب کیا:
/multiple choice test
On this following data:
اس کے آگے آپ وہ مواد کاپی کر کے پیسٹ کریں گے جس کے بارے میں آپ کو سوالات تیار کرنے ہیں۔ یہ بہت ہی دلچسپ طریقہ ہے، آپ یہاں پر سپریم کسی بھی نصابی کتاب کا ٹیسٹ بھی پیسٹ کر سکتے ہیں جس کے سوالات آپ کو تیار کروانے ہیں، اس طریقے سے چیٹ جی پی ٹی آپ کو *متعدد اختیاری سوالات” تیار کر کے فراہم کر دے گا۔
اس طرح طلبہ اپنے نصاب کا کوئی بھی حصہ چیٹ جی پی ٹی میں داخل کر کے سوالات حاصل کر سکتے ہیں۔
فیڈبیک طلب کریں (Ask for Feedback)
چیٹ جی پی ٹی طلبہ کے ہوم ورک اور اسائنمنٹس کو جانچ کر فیڈبیک فراہم کر سکتا ہے۔ طلبہ اپنی تحریری مشق چیٹ جی پی ٹی میں ڈال کر اس سے فیڈبیک حاصل کر سکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی اس صورت میں ایک استاذ کا کام کرے گا، اور ایک ماہر کی حیثیت سے آپ کے مواد کی جانچ کر کے غلطیوں کی اصلاح کرے گا۔
اس صورت میں آپ درج ذیل دو طرح کے پرامپٹ دے سکتے ہیں:
I have been studying this topic on my own. Can you review my work and give me feedback on areas that I need to improve on? (Input your work)
I wrote the following article on World War 1, find mistakes in it and give me a rating out of 10.
مضمون میں غلطیاں تلاش کریں اور مجھے 10 میں سے نمبر دیں۔
وائس چیٹ کا استعمال (Use Voice Chat)
طلبہ اگر ٹائپنگ کرتے ہوئے اکتا جائیں تو چیٹ جی پی ٹی کے وائس چیٹ فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔چیٹ جی پی ٹی وائس چیٹ کے ذریعے طلبہ کے سوال سن سکتا ہے اور اس کے جوابات بھی دے سکتا ہے۔
یہ خاص طور پر ان طلبہ کے لیے مفید ہے جو جلدی نوٹس لینا چاہتے ہیں یا تحریری مواد کو زبانی طور پر سمجھنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔
وائس چیٹ کی خصوصیت طلبہ کو وقت بچانے، فوری وضاحت حاصل کرنے، اور زبانی طور پر موضوعات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
اختتام
چیٹ جی پی ٹی ایک بہترین تعلیمی ساتھی ثابت ہو سکتا ہے جو طلبہ کو ان کے نصابی اور غیر نصابی مسائل میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ گیارہ نکات پر مبنی اس مضمون میں چیٹ جی پی ٹی کے مختلف استعمالات اور تکنیکوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، جنہیں طلبہ اپنی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ ٹیکنالوجی نہ صرف پیچیدہ نظریات کو آسان بناتی ہے بلکہ طلبہ کو خود مختار سیکھنے کی طرف بھی راغب کرتی ہے۔ وائس چیٹ، موازنہ، تصوراتی خاکے، عملی اطلاقات اور خود جائزہ جیسے اوزار طلبہ کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
طلبہ کو چاہیے کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں تاکہ تعلیم کو مزید آسان، دلچسپ اور مفید بنایا جا سکے۔ اس مضمون کو اردو، عربی، فارسی اور انگریزی کے طلبہ کے لیے خاص طور پر ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ ہر سطح کے طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔