اردومرثیہ کا آغاز وارتقا

اردو ادب میں غزل کے بعد مرثیے کی صنف کو بہت زیادہ عوامی مقبولیت حاصل رہی ۔ اردو میں مرثیہ دکن کے صوفیائے کرام کی سر پرستی میں پروان چڑھا ۔ اشرف بیابانی کی نوسر بار (1503ء) کو مرثیہ کا نقطہ آغاز سمجھا جا تا ہے۔ اس میں مرثیے کے ابتدائی نقوش ملتے ہیں۔ اس کے بعد دکن میں شاہ برہان الدین جانم شاہ راجو نے بھی مرثییے لکھے۔ محد قلی قطب شاہ غواصی اور وجہی کے یہاں بھی مرثیے ملتے ہیں۔

شمالی ہند میں مرثیہ نگاری کا آغاز روشن علی کے’’ عاشور نامے سے ہوتا ہے ۔اس کے بعد فضل علی کی ’’ کر بل کتھا‘‘ کا نام آتا ہے جو نثر میں ہے ۔ شمالی ہند کے مرثیہ نگاروں میں مسکین، محب یکرنگ اور قائم وغیرہ نے بھی مرثیے لکھے۔ ان میں سب سے اہم نام محمد رفیع سودا کا ہے جنہوں نے اردو مرثیہ کو مسدس کی ہئیت عطا کی ۔

اٹھارویں صدی میں لکھے جانے والے مرثیے اپنے ارتقا کی ابتدائی مراحل کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ انیسویں صدی کا آغاز مریے کی ترقی کی نوید لاتا ہے اس زمانے میں جن لوگوں نے مر لکھے ان میں دلگیر فصیح، خلیق اور ضمیر کے نام اہمیت رکھتے ہیں یہ سبھی ادباء سودا کے ہمعصروں میں شمار ہوتے ہیں۔

ضمیر کے شاگرد دبیر اور خلیق کے فرزندانیس نے اردو مرثیے کو بام عروج پر پہنچایا۔ ان کے بعد میر انیس کے خانوادوں نے اس صنف کی آبیاری کی۔

دور جدید میں جوش، آل رضا، جمیل مظہری، انجم آفندی اور ڈاکٹر وحید اختر نے مرثیہ کا مقام بلند کیا اور مرثیہ کو صرف رونے رلانے کہ صنف سے نکال کر فکر و آگہی کے زاویے عطا کئے۔

جاوید اختر عمری

جاوید أختر عمری کا تعلق مئوناتھ بھنجن، اترپردیش سے ہے۔ آپ نے دینی مدارس اور عصری جامعات دونوں سے تعلیم حاصل کی، اور تحقیق، تدریس، ادب و تحریر کے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ اسلامی ادب، سفرنامہ نگاری، اور سیرت و ثقافت جیسے موضوعات پر خامہ فرسائی کے ساتھ ساتھ آپ ڈیجیٹل دنیا میں بھی فعال ہیں۔ عربی، اردو، اور انگریزی زبانوں پر مہارت رکھتے ہوئے بلاگنگ، ویب ڈیزائننگ، اور مواد نویسی کے ذریعے معیاری علمی مواد پیش کرتے ہیں۔ روایت و جدت کے امتزاج سے علم کی خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔

Leave a Comment

قلمکارواں

عبد-سلمبین-سلفی-Abdul-Mubeen-Salafi

عبد المبین سلفی

مولانا-ابو-العاص-وحیدی-Abul-Aas-Waheedi

مولانا ابوالعاص وحیدی (شائق بستوی)

Aamir-Zafar-Ayyoobi

مولانا عامر ظفر ایوبی

Avatar photo

ڈاکٹر محمود حافظ عبد الرب مرزا

ڈاکٹر صالحہ رشید

مولانا خورشيداحمدمدنیKhursheed-Ahmad-Madni

مولانا خورشید احمد مدنی

ڈاکٹر-محمد-قاسم-ندوی-Mohd-Qasim-Nadwi

ڈاکٹر محمد قاسم ندوی

Dr-Obaidur-Rahman-Qasmi

ڈاکٹر عبید الرحمن قاسمی

جاوید اختر عمری

error: Content is protected !!