پیشِ خدمت ہیں آپ کے بیٹوں کے لئے چندآسان اور خوبصورت نام جو آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔
اشعر عربی نام ہے۔ یہ ایک مختصر اور بولنے میں آسان بھی ہے جس کے معنی ہیں۔ عقل مند٬ صاحب شعور، شیر کی طرح، شدید ہے۔
فارس ایک خوبصورت اور آسان نام ہے جس کے معنی نام کی طرح حسین ہیں۔ .فارس نام کا مطلب گھوڑا سوار، شہسوار، صاحب فراست، اور گھوڑے کا مالک ہے۔
سفیر عربی نام ہے جس کا مطلب ہے سفر کرنے والا، ثالث۔ یہ نام آپ کے بیٹے کی شخصیت میں مثبت تاثرات پیداکرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
کیف مختصر سا خوش رو نام ہے جس کے معنی زندہ دلی، بشاشت، خوش، اعلیٰ جذبے کے ہیں۔
زمیل سننے میں منفرد ہے اس کے معنی دوست اور ساتھی کے ہیں۔
آرش اردو نام ہے جس کا مطلب صحیح، صراط مستقیم اور عظیم کام کرنے والا ہے۔
شاہ زین اردو زبان سے ماخذ ہے۔ اس کے معنی اچھی زینت، بہادر اور ہنرمند کے ہیں۔
آریان نام کا مطلب عظیم اور بھرپورطاقت والا ہے۔ یہ عربی زبان سے نکلا ہے۔ جس کو ترک خصوصی طور پر پسند کرتے ہیں۔
حنظلہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ جس کے معنی ہیں تالاب کے پانی جیسا صاف شفاف.
ظافر بھی عربی زبان سے ماخذ کیا گیاہے۔ جس کےمعنی ہیں فتح منداورمنصورہیں۔ ایسے والدین جو بیٹے کا طاقتور نام رکھنا چاہتے ہیں وہ ظافر نام کو پسند کرتے ہیں۔
بچوں کے یہ نام نئے ہیں اور قطعی زبان پر بھاری نہیں ہیں۔ جن کو سننے اور بولنے میں تسکین اور راحت دونوں ملتی ہیں